جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ

غزہ پر تیسرے روز بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید کئی مکانات تباہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے آج جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی وحشیانہ بمباری اور گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

غزہ میں چار مقامات پر اسرائیلی فضائی حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تین روز سے جاری حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں چار مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جب کہ صہیونی فوج غزہ میں باربار درندازی کر رہی ہے۔ دوسری جانب مزاحمت کاروں نے ہاون راکٹوں سے دشمن پر حملے کیے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید، بچوں سمیت کئی افراد زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اورتین بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں نئی سرنگ کے انکشاف کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں صوفا کے مقام پر زیرزمین 28 میٹر سرنگ کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار غزہ کی پٹی میں سرنگوں کی کھدائی کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر فضائی حملے جاری، متعدد افراد زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے سنہ 2014ء کو مصر کی ثالثی کے تحت طے پائی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغزہ پرحملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج جمعرات کو بھی علی الصباح مشرقی غزہ کی الزیتون کالونی میں ایک فیکٹری پربمباری کی جس کے نتیجے میں ایک معمر شہری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی دشمن کو غزہ میں بار بار جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے غزہ پر گذشتہ روز سرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو غزہ کی پٹی پر بار بار جارحیت مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسرائیل کا غزہ پر بہ یک وقت فضائی اور زمینی حملہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے مختلف مقامات پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

غزہ میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکہ، ایک مزاحمت کار شہید، دو زخمی

فلسطین کےعلاقےغزہ کی پٹی میں گذشتہ روز فوجی پریڈ کے دوران زور دار دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید اور کم سے کم دو زخمی ہو گئے ہیں۔

مصر کی فلسطین دشمنی، رفح گذرگاہ 16 ماہ میں 27 دن کھولی گئی

فلسطینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کی موجود فوجی سرکار کی جانب سے اہل غزہ کے ساتھ انتقامی پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا اندازہ امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ مصری حکومت نے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’’رفح‘‘ 16 ماہ میں صرف 27 دن تک کھولی گئی اور باقی تمام عرصہ یہ گذرگاہ مسلسل بند رکھی گئی ہے۔

اسرائیلی نے عالمی دباؤ کے بعد غزہ کو سیمنٹ کی سپلائی بحال کر دی

اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ اورعالمی اداروں کے دباؤ کے بعد فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی کو سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان کی سپلائی بحال کردہ ہے۔