جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ

غزہ: توانائی بحران کے خاتمے کے منصوبے کی تجویز پیش

غزہ میں سول تنظیموں کے ڈائریکٹر امجد الشوا کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے غزہ میں توانائی بحران کو ختم کرنے کے منصوبے میں ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک قومی کمیٹی کا قیام شامل ہے جو کہ مفاہمت سے قائم کی جائے۔

مصر نے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ مسترد کردیا

مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے رفح گزرگاہ کو مستقل طور پر کھولنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

یوم نکبہ کی آمد، اسرائیلی حکام نے مغربی کنارہ، غزہ سیل کردیا

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی زمین پر اسرائیل کے قیام کی تقریبات جسے فلسطینی یوم نکبہ کے طور پر مناتے ہیں، کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

مصر نے رفح کراسنگ کو ایک بار پھر بند کردیا

مصری حکام نے بدھ کی شام کو رفح کراسنگ کو ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے۔ مصری حکام نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ کراسنگ کو دو روز کے لئے کھولا جائے گا۔

اسرائیل نے ابو سالم کراسنگ 4 روز کے لئے بند کردی

قابض اسرائیلی فوج نے یہودی مذہبی تہوار کے بہانے بدھ اور جمعرات کو غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ کرم ابو سالم کو بند رکھے گی۔

اسرائیلی جارحیت سے زخمی فلسطینی 13 سال بعد جان کی بازی ہار گیا

اسرائیلی فوج کے 2003ء میں غزہ کے علاقے خان یونس میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

غزہ کے لئے معاشی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے: بیلجئین وزیر خارجہ

بیلجئیم کے وزیر خارجہ دیدئیر رینڈرز نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی مدد کے لئے ایک معاشی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔

بیلجئیم کے وزیر خارجہ کا دورہ غزہ

بیلجئیم کے وزیر خارجہ 'دیدئیر رینڈیرز' اسرائیل کے زیر کنٹرول کراسنگ بیت حانون سے گزرتے ہوئے غزہ کے دورے پر آئے ہیں۔ یہ دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے کہ اس سے ایک روز قبل ترک اور سوئس سفراء بھی اپنا دورہ غزہ مکمل کرکے گئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے فرضی حملے، بمباری کی ریہرسل

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے باقاعدہ حملے کے لیے ریہرسل کے طورپر فرضی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں شہریوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

’اسرائیل کو غزہ کی سرحد پر’نوگو ایریاز‘ کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے‘

فلسطین کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے باور کرایا ہے کہ ان کی جماعت اور پوری فلسطینی قوم اسرائیل کو غزہ کی سرحد پر نوگو ایریاز کے قیام کی سازشیں آگے بڑھانے اور انہیں کامیاب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔