جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ

ترکی اسرائیل معاہدہ، 11 ہزار ٹن امداد غزہ پہنچ گئی

ترکی کی جانب سے غزہ کے لئے بھیجی جانے والے امداد اسرائیل کی اشدود پورٹ پر پہنچنے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد غزہ پہنچ گئی ہے۔ ترک اور فلسطینی حکام نے 10 ٹرکوں پر لدا ہوا سامان غزہ کی کراسنگ پر وصول کیا۔

غزہ کے باشندوں کی رامون جیل میں مقید عزیزوں سے ملاقات

بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے رہائشی 63 باشندوں کو اسرائیلی جیل رامون میں قید اپنے عزیزوں سے ملاقات کا موقع دیا گیا ہے۔

فلسطینی علاقوں میں بدھ کے روز عیدالفطر کا اعلان

بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز رمضان المبارک کے 30 روز پورے ہوجائینگے اور مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے علاقے میں بدھ کے روز عید کا پہلا روز ہوگا۔

جرمانوں کی رقوم کی ادائیگی کے بعد غزہ کی پٹی کی جیلوں سے 200 قیدی رہا

قطر اور ترکی کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید 200 افراد کو عیدالفطر کے موقع پررہا کر دیا گیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری، دو فلسطینی زخمی، تباہی کے خوفناک مناظر

فلسطین کے مختلف مقامات پر گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرعمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

رفح گذرگاہ کھلنے کے بعد دو روز میں 1014 فلسطینیوں کی بیرون ملک روانگی

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی بری گذرگاہ ’رفح‘ کو مصر کی جانب سے پانچ روز کے لیے کھولے جانے کے بعد پہلے دو روز میں 1014 فلسطینی شہری بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ بیرون ملک جانے والوں میں مریض،طلباء اور غیرملکی شہریت رکھنےوالے شہری شامل ہیں۔

محصورین غزہ کی ہرممکن مدد، ترکی کا کردار قابل تحسین ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کی جانب سے محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے میں مدد دینے، فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کرنے اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب ایردوآن کی مساعی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مصرکا رفح گذرگاہ پانچ روز کے لیے کھولنے کا اعلان

فلسطین وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مصری حکام کی طرف سے انہیں رفح گذرگاہ کے کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کل بدھ سے رفح گذرگاہ اگلے پانچ دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔

غزہ کی اسلامی یونیورسٹی عرب دنیا کی بہترین جامعات میں شامل

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جہاں ایک طرف اسرائیلی پابندیاں عاید ہیں اور شہریوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کے حصول میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے وہیں غزہ کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پورے مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا کی ایک سو بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ہے۔

غزہ کے مصیبت زدگان کے حالات پر ترکی میں بنی فلم کی نمائش

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے مصیبت زدہ عوام کی مشکلات کی عکاسی کے لیے ترکی میں تیار کی گئی فلم ’’منیٰ‘‘ کی گذشتہ روز استنبول شہر میں نمائش کی گئی۔