جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ

اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے غزہ میں تین فلسطینی زخمی

اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ میں تین فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

لائبرمین کی فوج کو غزہ میں حماس کاتختہ الٹنے کے پلان کی تیاری کی ہدایت

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی حکومت ختم کرنے کے لیے پلان تیار کریں۔

اسرائیلی بدو کے غلطی سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کل بدھ کو ایک اسرائیلی بدو غلطی سے راستہ بھول کرسرحدی باڑ عبور کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے، تاہم اس کے بارے میں کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔

بجلی بحران پرقابو پانے میں معاونت کے لیے ترک وفد کی غزہ آمد

ترکی کی وزارت توانائی وقدرتی وسائل کے ماہرین پرمشتمل ایک وفد فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پہنچا ہے۔ وفد کا مقصد غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران پر قابون پانے میں معاونت کرنا اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔

اسرائیل نے اطالوی پارلیمانی وفد کو غزہ داخلے سے روک دیا

اسرائیلی حکومت کی جانب سے انتقامی پالیسی کے تحت بیرون ملک سے آئے وفود کی غزہ داخلے پرعاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ گذشتہ روز اٹلی کے پارلیمانی وفد نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر صہیونی حکام نے انہیں غزہ جانے سے روک دیا۔

غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی آبادی 48 لاکھ سے متجاوز

فلسطین میں سرکاری سطح پری جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء کے وسط تک مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی باشندوں کی تعداد 4 ملین 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

غزہ کے عوام ناکہ بندی کی مصیبت سے جلد نجات پائیں گے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ ناکہ بندی کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب غزہ کی پٹی کے عوام صہیونی ریاست کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں سے آزادی حاصل کریں گے۔

ترکی سے بھیجا امدادی سامان آج غرب اردن سے غزہ روانہ

ترکی کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان آج اتوار سے غرب اردن کے راستے غزہ میں داخل کیا جا رہا ہے۔

خطیب مسجد اقصیٰ کی غزہ، الخلیل محاصرے پر تنقید

مسجد اقصیٰ کے امام شیخ یوسف ابو سنینہ نے غزہ اور الخلیل پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے سخت محاصرہ عاید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

"غزہ کے 6303 گھروں کی تعمیر نو کے پیسے موصول نہیں ہوئے”

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کے 6303 خاندانوں کو اپنے گھروں کی تعمیر نو کے لئے امدادی رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔ انروا کے مطابق تعمیر کی نو کا مکمل تخمینہ 283.6 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔