جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ

بیت المقدس کے تین لاکھ باشندے غربت کا شکار!

ویسے تو مجموعی طورپر پوری فلسطینی قوم غاصب و قابض صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسیوں کے نتیجے سنگین نوعیت کے مالی اور معاشی بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے مگر فلسطین کے دو علاقے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس صہیونی ریاست کی امتیازی اور ظالمانہ پالیسیوں کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہے ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں بسنے والے تین لاکھ فلسطینی باشندے دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں اور ان کا شمار غربت کی لکیر سے نیچے والی آبادی میں ہوتا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کر دی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ایک گہری زیر زمین کنکریٹ کی دیوار تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ دیوار کی تعمیر کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں کو غزہ کی سرحد پر سرنگوں کی کھدائی سے روکنا ہے۔

تعمیر نو کے منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے قطری سفیر کی غزہ آمد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی اچانک خصوصی دورے پر غزہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دوحہ کے تعاون سے جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزی لیا اور مقامی فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

غزہ کے عازمین حج اگست کے آخر میں حجاز مقدس روانہ ہوں گے

فلسطینی محکمہ مذہبی امور نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے سیکڑوں عازمین حج کو آئندہ ماہ اگست کی 31 سے 2 ستمبر کے درمیان حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا۔

اسرائیل کا غزہ میں بندرگاہ کے قیام کی مشروط اجازت دینے پر غور

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے غزہ کی پٹی میں ایک بین الاقوامی بندرگاہ کے قیام کے حوالے سے غور شروع کیا ہے تاہم غزہ میں بندرگاہ کا کنٹرول اسرائیل کے پاس ہو گا تاکہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تنظیمیں اور حماس بندرگاہ کو اپنے عسکری مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔

’غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی میں مدد پر قطر کا شکریہ‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کا غزہ کی پٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی میں مدد فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

رفح: اسرائیلی فوج کی غزہ میں دراندازی

قابض اسرائیلی فوج نےجمعرات کی صبح غزہ میں رفح شہر کے جنوب میں محدود پیمانے پر دراندازی کی کوشش کی۔

اسرائیل کیلئے جاسوسی کے جرم میں غزہ میں تین مجرموں کو سزائے موت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی فوج داری عدالت کے حکم پر صہیونی دشمن کے لیے جاسوسی میں قصور وار قرار دیے گئے تین مجرموں کی سزائے موت پرعمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

غزہ: سرنگ حادثے کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمت کار شہید

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں گذشتہ روز سرنگ کے ایک حادثے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کا ایک کارکن شہید اور دو مزاحمت کار زخمی ہو گئے۔

تُرکی میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت ناکام بنائے جانے پر فلسطین میں جشن

ترکی میں گذشتہ روز فوج کی مسلح بغاوت کے نتیجے میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنائے جانے پر فلسطین کے مختلف شہروں میں بھی جشن منایا جا رہا ہے۔ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی اورمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ترکی میں جمہوریت کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔