شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ

ترک ادارےIHH کا غزہ کے معذوروں کے لیے الیکٹریکل وہیل چیئرز کا عطیہ

ترکی کے امدادی ادارے ’’IHH‘‘ کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں معذور ہونے والے فلسطینیوں کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کا عطیہ دیا ہے۔

غزہ سے اردن داخل ہونے والا فلسطینی تاجر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے غرب اردن داخل ہونے والے ایک فلسطینی تاجر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کیے جانے کے تناظر میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کی ہیں جو دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

اسرائیلی بحریہ کی کارروائی میں غزہ کے چھ ماہی گیر گرفتار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے کم سے کم چھ ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کی کشتیاں اور دیگر آلات ضبط کر لیے ہیں۔

غزہ میں الجزائری پرچم نذرآتش کرنے کا مرتکب گرفتار

فلسطینی وزارت داخلہ کے ماتحت پولیس نے غزہ کی پٹی میں ایک جنونی شہری کو الجزائر کا پرچم نذرآتش کرنے کے جرم میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ الجزائر کا پرچم نذرآتش کرنا ایک بچگانہ سوچ اور غیرذمہ دارانہ حرکت ہے۔

غزہ میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کویت کی 16 ملین ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست کویت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے امدادی رقم کی 16 ملین ڈالر کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ یہ امدادی رقم آئندہ ہفتے متاثرہ شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔

غزہ :سرنگ میں حادثے کے دوران القسام کارکن کی شہادت

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پرایک سرنگ میں کام کے دوران حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک کارکن شہید ہوگیا۔

غزہ میں فلسطینی رصدگاہ پر اسرائیلی توپخانے سے شدید گولہ باری

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک رصدگاہ پر توپخانے سے شدید گولہ باری کی ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کے گرد یہودی کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے ہیں جس کے بعد یہودی آباد کار زیرزمین بنکروں میں چلے گئے ہیں۔

فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مصر دوبارہ قائدانہ کردار ادا کرے: حماس

مصری حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مسلسل ایک ہفتے تک کھلا رکھنے پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے قاہرہ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حماس نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے لیے اپنا قایدانہ کردار دوبارہ ادا کرے۔

غزہ :سرنگ میں حادثے کے دوران حماس کا کارکن شہید

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ میں کام کے دوران حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک کارکن شہید ہو گیا۔