شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ

فلسطینی مچھیروں پر اسرائیلی بحریہ کی مشین گنوں سے فائرنگ

اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر بھاری مشین گنوں سے حملہ کیا ہے۔

تیس رکنی فلسطینی صحافتی وفد کے کامیاب دورہ مصر کے بعد وطن واپسی

حال ہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 31 رکنی صحافتی وفد نے مصر کا چا روزہ دورہ کیا۔ فلسطینی ابلاغی وفد اپنے کامیاب دورہ مصر کے بعد وطن واپس آ گیا ہے۔

ترکی کے وفد کا دورہ غزہ، جنگ سے شہید 9 مساجد کی تعمیر نو کا افتتاح

ترکی کی حکومت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں وفد نے صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران شہید ہونے والی نو مساجد کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔

پلاسٹک کے تعمیراتی بلاک ۔۔ فلسطینی انجینیر کی منفرد ایجاد

ویسے تو استعمال شدہ پلاسٹک کے میٹیریئل کو دوبارہ کار آمد بنانے کے لیے دنیا میں کئی طریقے اپنائے جاتے ہیں، فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان انجینیر نے استعمال شدہ فالتو پلاسٹک اشیاء کی مدد سے تعمیراتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے بلاک اور چھتیں تیار کرکے پلاسٹک کو مفید بنانے کا انوکھا تجربہ کیا ہے۔

’غزہ کی ناکہ بندی میں نرمی خوش آئند، مصر کے ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے پارلیمانی بلاک’اصلاح وتبدیلی‘ کے لیڈر نے مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی پرعاید پابندیوں میں نرمی کی پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ ان کی جماعت مصر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

غزہ پر مسلط اسرائیلی محاصرے کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں پیش

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر 10 سال سے مسلسل اسرائیلی پابندیوں کامعاملہ عالمی فوج داری عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

’فیفا‘ کا غزہ میں 20 فٹ بال اسٹیڈیم تیار کرنے کا اعلان

فلسطین کے سرکاری ذرائع کے مطابق فٹ بال کی بین الاقوامی فیڈریشن ’’فیفا‘‘ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے آج جمعرات کو اپنا تین روزہ دورہ غزہ مکمل کرلیا ہے۔ آج شام تک فیفا کا وفد بیرون ملک واپس چلا جائے گا۔

غزہ کے گرد دیوار فاصل کا ٹھیکہ دو اسرائیل کمپنیوں کو دے دیا گیا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور سنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے تسلط میں چلے جانے والے فلسطینی شہروں کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

غزہ کے 60 فی صد محصورین مضر صحت خوراک استعمال کرنے پر مجبور!

انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں اور معاشی ناکہ بندی کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے 60 فی صد باشندے خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

رفح گذرگاہ پانچ روز تک کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ پانچ روز تک دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھولے جانے کے بعد کل ہفتے کے روز دوبارہ بند کر دی ہے۔