شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ

مصرنے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ تین روز کے لیے کھول دی

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو آج سے تین روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

’حماس کی تشکیل جد وجہد آزادی کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 29 ویں یوم تاسیس کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے فلسطین اور بیرون ملک تقریبات، جلسےجلوس اور سیمیناروں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر حماس کے ترجمان سامی بدران نے کہا ہے کہ حماس کی تشکیل تحریک آزادی فلسطین کی جدو جہد اور سفرآزادی میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت، یورپی ڈاکٹر لرزہ خیز واقعات کا چشم دید گواہ!

فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کے وسط میں صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ اکاون روزہ جنگ کے دوران نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے ہولناک واقعات کی ویسے تو پوری دنیا گواہ ہے مگر کئی ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے اس جنگ کو بہت قریب سے دیکھا۔ ان میں یورپی ملک ناورے کے ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ناوریجن ڈاکٹر ماڈس گبلبرٹ نے نہ صرف سنہ دو ہزار چودہ کی جنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی بلکہ اس سے قبل غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی تین جنگوں کا بھی باریکی سے جائزہ لیا ہے۔

دشمن کےخلاف ہرجگہ اور ہرمقام پرلڑائی کے لیے تیار رہیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم کے کارکنان دن رات، زمین کے اندر اور باہر ہرجگہ صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کے خلاف معرکہ آزادی کی تیاری جاری رکھیں گے۔

مصر غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے عاجلانہ اقدامات کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

غزہ کی سرحدی باڑ عبور کرنے کے مبینہ الزام میں فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں سرحدی باڑ عبور کرنے کے الزام میں ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔

غزہ :اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کے لیے 135 میٹر طویل ’دیوار یکجہتی‘

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری جسمانی طور پر معذور ہیں۔ ان معذوروں سے ہمدردی اور یکجہتی کے لیے وسطی غزہ میں 135 میٹر طویل ایک دیوار مختص کی گئی جس پر30 آرٹیسٹوں اور خاکہ سازوں نے معذوروں یکجہتی کے لیے خاکے بنانا شروع کیے ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں مسمار سکول کا غزہ میں دو سال بعد افتتاح

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جولائی 2014ء کو صہیونی فوج کے حملے میں مسمار ہونے والے ’صدیقۃ الاطفال‘ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اسکول کی تعمیر فلسطینی محکمہ تعلیم اور بچوں کے عالمی ادارے ’یونیسیف‘ کے اشتراک سے کی گئی ہے۔

غزہ:معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے عالمی تعاون سے’ویژن2020‘ کا آغاز!

عالمی امدادی اداروں کے تعاون سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ’ویژن 2020‘ کے عنوان سے ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد غزہ کی پٹی میں شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور بے روزگار شہریوں کو معقول روزگار کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

غزہ میں منشیات فروش کو پانچ سال قید کی سزا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقامی عدالت نے منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث ایک مقامی شخص کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔