جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی سرحد

’کنکریٹ کی دیوار‘ کا صہیونی حربہ، نئی جنگ کا موجب؟

فلسطین میں غاصبانہ طور پرقائم صہیونی ریاست اپنے نام نہاد دفاع کی آڑ میں اندرون فلسطین اور ملک کی سرحدوں پر جا بہ جا کنکریٹ کی زیرزمین اور سطح زمین پر دیواروں کا ایک عرصے سے سہارا لینے کے لیے کوشاں ہے۔ اسرائیلی فوج کئی سال سے صہیونی ریاست کو لاحق نام نہاد سلامتی کے خطرات کے تدارک کے لیے دیواریں اور فصیلیں کھڑی کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

غزہ میں پرامن مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ،6 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےمختلف علاقوں میں جمعہ کے روز نکالے گئے جلوسوں پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ: وزارت داخلہ نے مصر سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی

غزہ کی سیکیورٹی فورسز نے مصر کے سرحدی علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد مصر غزہ سرحد پر سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی مختصر مشقیں

اسرائیل کے عسکری ذائع اور اخبارات نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب مختصر وقت کے لیے ایک مشق کی جو کئی گھنٹے جاری رہی۔ تاہم یہ مشق گذشتہ روز ہی ختم کردی گئی تھی۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری، فلسطینی شہید،9 زخمی

فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی ماہ صیام میں بھی بدستورجاری ہے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید اور نو زخمی ہوئے۔ آنسوگیس شیلنگ سے دسیوں فلسطین دم گھٹنے سے بھی متاثرہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرئیلی فوج کی القسام بریگیڈ کے مرکز پربلا اشتعال فائرنگ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی تاہم اس کےنتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی میں مختلف اہداف پرتوپخانے سے گولہ باری

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مختلف اہداف پر توپخانے سے وحشیانہ اور بلا اشتعال گولہ باری کی تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔