جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ محاصرہ

قائمہ کمیٹی: غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے خلاف مذمتی قراداد منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور نے فلسطین اور کشمیر میں قابض افواج کے مظالم کے خلاف الگ الگ مذمتی قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کر لیں جبکہ او آئی سی کے خصوصی ایلچی نے اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ سے مسئلہ کشمیر کے'' آؤٹ آف دی باکس '' کے حل کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

غزہ محاصرہ خاتمے کہ مہم جلد شروع کی جائے گی: اردن

اردن لیبر پارٹی نے دارلحکومت عمان میں اپنے مرکزی دفتر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ’’غزہ بندرگاہیں کھولو‘‘ کے عنوان سے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد غزہ کا محاصرہ ختم کرانا ہے۔

غزہ میں شہد کا موسم ، بڑے چیلنجز اور اچھے موسم کی امید

انہوں نے وزارت زراعت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مقامی پیداوار کو درآمد کنندہ سے بچایا جائے، خاص طور پر اس وقت جب قومی پیداوار مارکیٹ میں آتی ہے۔

حماس نے غزہ محاصرے سے متعلق بیان کی تردید کر دی

حماس میڈیا آفس نے اپنے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران سے منسوب کر کے شائع کیے گئے اس بیان کی تردید کی ہے کہ حماس نے غزہ کے محاصرے کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔

15 سالہ اسرائیلی محاصرہ: ’55 فیصد بچوں نے خودکشی کا سوچا‘

بچوں کے حقوق اور فلاح کے لیے کام کرنے والی برطانوی تنظیم ’سیو دا چلڈرن‘ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی محاصرے سے متاثرہ 55 فیصد بچوں نے کبھی نہ کبھی خود کشی کے بارے سوچا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے محاصرہ غزہ انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا

انسانی حقوق کی تنظیم ''ہیومن رائٹس واچ '' کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ '' اسرائیلی قابض اتھارٹی غزہ کے علاقے میں فلسطینی عوام کی معاشی تباہی کی براہ راست ذمہ دار ہے۔'' یہ رپورٹ غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے پندرہ سال مکمل ہونے پر جاری کی گئی ہے۔

ماہی گیروں پر اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں کی گولہ باری

اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں نے منگل کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں قصبہ بیت لاھیا کے ساحل سے دور ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گن سے گولہ باری کی۔

اسرائیلی فوجی نے شمالی غزہ کی پٹی کا علاقہ بلڈورز کر دیا

فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے میں گھس کر بڑے علاقے کو بلڈوز کر دیا۔

ماہی گیروں اور چرواہوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ

اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کے مشرق اور مغرب میں چرواہوں اور ماہی گیروں پر حملہ کیا ہے۔ فوجیوں نے ان پر البریج مہاجر کیمپ میں مشن گین سے فائر کھول دیا۔ غزہ کے مغرب میں اسرائیلی گن بوٹس نے فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔ مبینہ طور پر کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

وینزویلا کے صدر کا غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

وینز ویلا کے صدر نیکولس ماڈورو نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سنہ 2006ء سے جاری ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔