جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن

غرب اردن میں یہودی کالونیوں کے لیے 72 ملین شیکل کی منظوری

اسرائیلی حکومت نے اپنے ہفتہ وار اجلاس کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم دسیوں یہودیوں کالونیوں میں نئے تعمیراتی اور سیاحتی منصوبوں کے لیے 72 ملین شیکل کے اضافی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

غرب اردن، بیت المقدس میں کریک ڈاؤن خواتین سمیت 14 گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں دو خواتین سمیت کم سے کم 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وادی اردن میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے تازہ اسرائیلی نوٹس جاری

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل علاقے وادی اردن میں فلسطینی شہریوں کے مزید مکانات کی مسماری کے تازہ نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دو زیر تعمیرمکانات کی تعمیر روک دی گئی ہے۔

مقبوضہ غرب اردن: موسم گرما میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

گرمی کاموسم آتے ہی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض شہروں میں پانی کا بحران پیدا ہوتا اور اسرائیلی پالیسیوں کے باعث شدت اختیار کرتا چلا جاتا ہے۔ امسال بھی موسم گرما کے شروع ہوتے ہی دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہروں میں پینے کے صاف پانی کا خطرناک بحران پیدا ہو گیا ہے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، کئی فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے شہریوں میں یہودی فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔

غرب اردن ،بیت المقدس: اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 12 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مختلف شہروں میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم ایک درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی مسلسل جنگی مشقیں، وادی اردن کےشہریوں کے عذاب بن گئیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری فوجی مشقیں مقامی آبادی کے لیے ایک نیا عذاب بن گئی ہیں کیونکہ مقامی فلسطینیوں کو جنگی مشقوں کی وجہ سے اپنے گھروں کے اندر محصور رہنا پڑتا ہے اور وہ کام کاج اور کھیتی باڑی سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔

غرب اردن :تین اسیران اسرائیلی جیل سے رہا، انجینئر گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی نوجوان انجینیر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ادھر اسی شہرسے تعلق رکھنے والے تین شہریوں کو چار ماہ تک انتظامی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

غرب اردن:یہودی آباد کاروں کی بس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ کی اطلاعات

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے جنوب میں تقوع قصبے میں یہودی آباد کاروں کی ایک بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں بس کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

غرب اردن کی عارضی کالونیوں کو مستقل کرنے کی صہیونی منصوبہ بندی

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں عارضی طورپر قائم کردہ چھوٹی یہودی کالونیوں کو باضابطہ طور پرسرکاری یہودی کالونیوں میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔