جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، شہید کے اہل خانہ بھی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز علی الصباح کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، کئی سابق اسیران گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں بعض سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

غرب اردن: سنگ باری سے اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں جمعرات کے روز فلسطینیوں کی سنگ باری ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔

غرب اردن: فتح کے مںحرف گروپ کی ریلی پر عباس ملیشیا کا حملہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں گذشتہ روز تحریک فتح کے مںحرف رہ نما محمد دحلان کے حامی گروپ نے ایک جلسہ منعقد کیا مگر صدر عباس کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے دحلان گروپ کی ریلی پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں تحریک فتح کی سینٹرل کونسل نے محمد دحلان کی حمایت کرنے والے مزید کئی رہ نماؤں اور کارکنوں کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔

غرب اردن: فلسطینی قصبے کی آبادی صہیونی ریاست کے اجتماعی ظلم کا شکار

ویسے تو فلسطین کے تمام شہروں میں صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو اجتماعی انتقامی پالیسیوں کا سامنا ہے مگر بعض اوقات صہیونی فورسز ایک منظم منصوبے کے تحت کسی ایک شہر یا قصبے کے مکینوں کو اجتماعی سزا کا ظالمانہ سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔

غرب اردن کے ایک شہر میں 11 مقامات پر یہودی توسیع پسندی جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں صہیونی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر یہودی آباد کاری کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سلفیت میں 11 مقامات پر یہودیوں کو بسانے کے لیے تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں خاتون سمیت 9 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک فلسطینی خاتون سمیت کم سے کم نو شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غزہ اور غرب اردن کو سیل کر دیا گیا

صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام سرحدی علاقوں، رابطہ گذرگاہوں اور دیگر ملحقہ مقامات کو جمعرات کی شام تک سیل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ان دونوں فلسطینی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

غرب اردن میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں کی فلسطینی اتھارٹی کےخلاف ہڑتال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکومت کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی عدم ادائی کے خلاف آج تمام سرکاری اسکولوں میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ہڑتال کرنے والے اساتذہ اور اسکولوں کی انتظامیہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔

غرب اردن: فتح کی غنڈہ گردی کے خلاف حماس کا شدید احتجاج

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت تحریک فتح کے غنڈہ صفت ارکان کی طرف سے سیاسی کارکنوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں جس پر فلسطینی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شدید احتجاج کیا ہے۔