جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن

حوارہ کے قریب یہودی آباد کاروں کی گاڑی پر فائرنگ

جمعرات کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے علاقے حوارہ کے قریب یہودی آباد کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

شمالی جنین میں یہودی بستی پر فائرنگ

عبرانی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں جنین کے شمال میں واقع "گان نیر" بستی کوفلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ستمبرمیں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کا نیا ریکارڈ

حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مخصوص مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں راکٹ لانچنگ، دیسی ساختہ زیادہ دھماکہ خیز آلات کا دھماکہ، فائرنگ آپریشن، مسلح جھڑپیں چاقو مارنے اوردیگرکارروائیاں شامل ہیں۔

غرب اردن: زراعت اور آبپاشی کی آڑ میں آباد کاری کی مالی اعانت کا انکشاف

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودیوں کے قومی فنڈ ایک آبادکاری کے منصوبے کی مالی اعانت فراہم کر رہا ہے جس کا مقصد نوجوان آباد کاروں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں زرعی اور چرائی کے منصوبوں کی آڑ میں آبادکاری چوکیاں قائم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

فلسطینی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 اسرائیلی فوجی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور قابض فوجیوں اور آباد کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے مزاحمت کی 14 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں فائرنگ کا حملہ بھی شامل ہے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج نے سوسیا میں پانی کا مرکزی نیٹ ورک تباہ کردیا

کل جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں سوسیا میں پانی کے مرکزی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں علاقے میں فلسطینی آبادی پانی سے محروم ہوگیا۔

الخلیل میونسپل کونسل کےرکن قاتلانہ حملے میں زخمی،شہرمیں افراتفری

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی میونسپل کونسل کے سینیر رکن عبدالکریم فرح اتوار کو اتوار کی شام تحریک فتح کے حمایت یافتہ ایک مسلح گروپ نے گولی مار کر زخمی کردیا اوران کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

مغربی کنارے اور القدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے حملے

اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی متعدد سڑکیں بند کر دیں۔ نام نہاد "یوم کپور" کے آغاز کے بہانے شہر میں فلسطینیوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا جب کہ یہودی آباد کاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔ یہود شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملے بھی بھی کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی شہید

صیہونی قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کی تازہ دہشت گردی میں چار فلسطینی شہید،41 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور مشرقی غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض افواج کی تازہ وحشیانہ کارروائیوں میں کم سے کم چار فلسطینی نوجوان شہید اور اکتالیس زخمی ہوگئے۔