جمعه 15/نوامبر/2024

عید الفطر

ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی

ہزاروں فلسطینی عبادت گزاروں نے قابض اسرائیل کی جانب سے سخت پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

عید کی میٹھی سوغات، مغربی کنارے کے خاندانوں کا ذریعہ معاش

مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں عید کی آمد کے ساتھ ہی عید کی خصوصی سوغات عید بسکٹ بنانے کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ ہر گھر سے مزے مزے کے بسکٹ کی خوشبو پھیل رہی ہوتی ہے جس سے عید الفطر کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے۔

ہزاروں فرزندان توحید نے حق واپسی مارچ کے کیمپوں میں نماز عیدالفطر کی

غزہ کی مشرقی علاقے خان یونس میں ہزاروں فرزندان توحید نے عظیم حق واپسی مارچ میں جمعہ کی صبح عید الفطر کی نماز ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس میں منتقلی اور نکبہ کے خلاف غزہ کی سرحد پر نکالے گئے عظیم حق واپسی مارچ میں نماز عید الفطر ادا کی۔

لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید الفطر مسجد اقصی میں ادا کی

قابض اسرائیلی فوج کے مقبوضہ بیت المقدس کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لینے کے باوجود لاکھوں فرزندان توحید نماز عید الفطر مسجد اقصی میں ادا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی قائم کردہ بے جا رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید نماز عید الفطر کی ادائی کےلیے مسجد اقصی کی طرف امڈ آئے۔

اسماعیل ھنیہ کا عیدالفطر پر امیر قطر کو تہنیتی پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری قوم کو عید الفطر کے موقع پر جماعت اور فلسطینی قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے عید کے موقع پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عید الفطر پر 6500 فلسطینی صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالفطرکے موقع پر 6500 فلسطینی صہیونی زندانوں میں اپنے پیاروں سے دور عید کی خوشی کے اوقات گذارنے پرمجبور ہیں۔

’عید الفطر سے قبل رفح گذرگاہ کے کھلنے کا امکان نہیں‘

فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ مصر اور غزہ کے درمیان آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی رفح گذرگاہ کے عید الفطرسے قبل کھولے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں عید کی ادائیگی، ہزاروں پر پابندی

مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں فلسطینیوں نے عید کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی جبکہ اسی موقع پر قابض فوج نے ہزاروں فلسطینیوں کو مسجد میں آںے سے روک دیا تھا۔

فلسطینی علاقوں میں بدھ کے روز عیدالفطر کا اعلان

بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز رمضان المبارک کے 30 روز پورے ہوجائینگے اور مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے علاقے میں بدھ کے روز عید کا پہلا روز ہوگا۔