جمعه 15/نوامبر/2024

عید الفطر

مسجد اقصیٰ میں 60 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے نماز عیدالفطر ادا کی

آج بدھ کو 60000 سے زائد فلسطینی نمازیوں نے قابض اسرائیل کی کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

دو لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کی ادائی

فلسطین میں آج پیر کے روز عید الفطر پورے جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اہلیاں فلسطین اور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے اس دینی فریضے کو پورے جوش و جذبے سے منایا اور اور اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قبلہ اول میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔

عید کے پرمسرت موقعے پر اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینی اغوا کرلیے

عید الفطر کے پرمسرت موقع پرقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

عید کے موقعے پر سعودیہ میں قید فلسطینیوں کے خاندانوں پر کیا گذری؟

سعودی عرب کے عقوبت خانوں میں پابند ساسلاسل فلسطینیوں کے اہل خانہ کی ایک اور عید دکھوں، غم اور تکالیف میں گذر گئی۔

عید الفطر کے ایام میں اسرائیلی فوج نے 18 فلسطینی گرفتار کرلیے

قابض اسرائیلی فوج نے عید الفطر کے ایام میں غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کےدوران ڈیڑھ درجن فلسطینی گرفتار کرلیے۔

اسرائیلی فوج کی عید کے روز تلاشی مہم، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے عید کے روز فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون مہم جاری رکھی جس کے نتیجے میں غرب اردن سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین میں آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

فلسطین سمیت دیگر عرب اور مسلمان ممالک میں آج اتوار کو عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے مگر کرونا کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مفتی اعظم فلسطین فلسطین اور دیار مقدسہ الشی محمد حسین نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کے روز رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا اور اتوار کو عیدالفطر منائی جائے گی۔مفتی اعظم فلسطین کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز شوال 1441ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے ہفتے کو رمضان المبارک کا تیسواں اور آخری روزہ ہوگا اور اس کے اگلے دن عید الفطر منائی جائے گی۔انہوں نے فلسطینی قوم اور پورے عالم اسلام کو ماہ صیام اور عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ادھر فلسطین کے علاوہ مصر، عراق، سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور خطے کے دوسرے ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

مسجد حرام میں نمازیوں کے بغیر عید کی نماز

مسجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریزی ڈنسی کے چیئرمین عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ اس بار مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کے بغیر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

غزہ میں تشویش اور خوف کے سائے میں شہریوں کی عید کی شاپنگ

ماہ صیام کے صرف چند دن باقی رہ گئے اور عید الفطر کی آمد آمد ہے۔ اس بار عید الفطر پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرح اہل فلسطین اور غزہ کے محصورین کے لیے بھی ماضی کی نسبت بہت مختلف ہے۔ کرونا کی وبا نے شہریوں کا سکون برباد کرکے رکھ دیا ہے اور ہرشخص ایک ان دیکھے خوف کا شکار ہے۔

عیدالفطر کے بعد مسجد اقصیٰ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اوقاف اورمذہبی امور کی کونسل نے اعلان کای کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد مسجد اقصیٰ کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔