جمعه 15/نوامبر/2024

عید الاضحی

اسماعیل ھنیہ کا مسلم امہ کے نام عیدالاضحیٰ پر تہنیتی پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر اندرون ملک اور سمندر پار موجود تمام فلسطینیوں ، عرب اقوام اور عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

کرونا کی وبا اور اقتصادی ابتری سے اہالیان غزہ کی عید کی خوشیاں ماند

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اگرچہ فلسطین کے دوسرے شہروں اور عالمی سطح پر کرونا وائرس نے جس پیمانے پرتباہی پھیلائی ہے، غزہ کا علاقہ اس سے کافی حد تک محفوظ ہے۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے غزہ میں کرونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا مگر غزہ کی معاشی زبوں حالی نے وہاں‌کے وہاں کی زندگیوں پرگہرے منفی اثرات مرتب کیےہیں۔ اس طرح‌ کرونا کی بیماری اور اقتصادی زبوں حالی نے غزہ کے عوام کی عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔

معاشی مشکلات کی وجہ سے غزہ کے شہریوں کو عید منانے میں مشکلات کا سامنا

غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں اور 13 سال سے جاری اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مالی مشکلات کی وجہ سے اس سال غزہ کی پٹی کے رہائشی خاندانوں کو عید منانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عید کے روز غزہ پراسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر آج عید کے روز علی الصبح بیت حانون کےمقام پر بم باری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عید کے ایام میں غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ بند کردی گئی

مصری حکام نے فلسطین کی بین الاقوامی گذرگاہ 'رفح' کو عید کے ایام میں بند کر دیا ہے۔

یہودی تنظیموں کا عید پر فلسطینیوں کے لیے مسجدا قصیٰ بند کرنے کا مطالبہ

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب یہودی انتہا پسند تنظیموں بالخصوص مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی پرچارک تنظیموں نے حکومت سے عیدالاضحیٰ پر قبلہ اول کو فلسطینیوں کے داخلے کے لیے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عید الاضحیٰ پر یہودی آباد کاروں سے قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل

اسرائیل کی انتہا پسند یہودتی تنظیموں اور قبلہ اول کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام کی پرچارک تنظیموں کے اتحاد نے عیدالاضحیٰ پر یہودی آباد کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کریں۔

فلسطین میں عیدالاضحٰی 11 اگست کو ہوگی

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نےآج جمعہ کو یکم ذی الحج کا اعلان کیا ہے۔ اس اعتبار سے 10 اگست کو یوم عرفہ ہوگا اور 11 اگست کو فلسطین اور دورسرے عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

قربانی کا گوشت لمبے عرصے تک کیسے محفوظ کریں؟

عید قربان کو گوشت کی عید بھی کہا جاتا ہے کیونکہ عید کے ایام میں قربانی کے جانوروں کے ذبحہ کیے جانے کے باعث گھروں میں وافر مقدار میں گوشت جمع ہوجاتا ہے۔

اسیران ہمارے دل کے مکین، ان کی رہائی اولین ترجیح ہے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور ان کی دشمن کی قید سے آزادی حماس کی اولین ترجیح ہے۔