جمعه 15/نوامبر/2024

عکرمہ صبری

القدس کے عوام کو اپنے تعلیمی نصاب کا انتخاب کرنے کا حق ہے:صبری

مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں طلباء کے والدین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے نصاب کا انتخاب کریں جو ان کے عقیدے، مذہب، رسم و رواج اور روایات سے ہم آہنگ، بین الاقوامی قوانین اور آسمانی قوانین سے منظور شدہ ہو۔

مسلمان حکومتوں کی لاپرواہی قبلہ اول کو نقصان پہنچا رہی ہے:عکرمہ صبری

کل اتوارکو مسجد الاقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو مبارک تنہا کرنے اور خاموشی سے اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی صہیونی سازشوں کے خلاف خبردار کیا۔

اسرائیلی ہتھکنڈے ناکام ہوچکے، قبلہ اول کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نےکہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ میں موجود افراد اس میں ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

فجر عظیم مہم میں فلسطینی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں:عکرمہ صبری

فلسطین کی مساجد بالخصوص مسجد اقصیٰ میں نماز فجرکے موقعے پرنمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں حاضری کےحوالے سےمہم جاری ہے۔

مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی ہے جس کوئی مذاکرات قبول نہیں:صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسجد اقصیٰ مبارک صرف مسلمانوں کے لیے ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ اور مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

مسجد اقصیٰ کے وجود کو خطرات لاحق ہیں:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے جمعرات کو خبردارکیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے وجود کو قابض صہیونیوں کے ہاتھوں شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لازمی دوروں کےدوران یہودی آباد کاروں، اسکولوں کے طلباء کو اور دوسرے آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت دینا مسجد اقصیٰ کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے متراف ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری پر حماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی مسجد اقصیٰ کے خطیب سے حراستی مرکز میں تفتیش

کل اتوار کو اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو بیت المقدس میں واقع ’مسکوبیہ‘ حراستی مرکز میں لے جایا گیا جہاں قابض پولیس نے ان سے توہین آمیز طریقے سے تفتیش کی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیل کے تمام اقدامات باطل ہیں: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی کسی عدالت یا دوسرے ادارے کو مسجد اقصیٰ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مقدس مذہبی مقام ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔

بیت المقدس سے فلسطینی وجود مٹانے کی سازش ہو رہی ہے: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے بیت المقدس کی فلسطینی اراضی کو ہموار کرنے کے اسرائیلی پروگرام کو شہر میں فلسطینی وجود کو مٹانے کی اسرائیل کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔