جمعه 15/نوامبر/2024

عمر البرغوثی

کرونا سے جاں‌بحق حماس رہنمائوں‌کی تدفین، جنازوں میں ہزاروں افراد شریک

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے دو سینیر رہ نمائوں عمر البرغوثی اور ڈاکٹر عدنان تبانہ کی کرونا سے وفات کے بعد دونوں رہ نمائوں کو کل جمعہ کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ دونوں کے جنازوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ہرآنکھ اشک بار تھی اور پورا علاقہ صدمے اور سوگ کی کیفیت میں تھا۔

البرغوثی کے جنازے میں عوام کی شرکت مزاحمت پر اعتماد کا اظہار ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اپنے دو رہ نمائوں کی وفات پر ان کے جنازوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر البرغوثی کے جنازے میں عوام کے جم غفیر کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے پروگرام اور حماس کے ایجنڈے سے پوری طرح متفق ہے۔

بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ عمر البرغوثی کئی ماہ بعد اسرائیلی قید سے رہا

اسرائیلی زندانوں میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ عمر البرغوثی المعروف ابو عاصف کو کئی ماہ کی انتظامی قید کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الشیخ عمر البرغوثی کی انتظامی حراست میں توسیع، اسپتال منتقل

قابض اسرائیل کی ایک فوجداری عدالت نے سرکردہ فلسطینی رہ نما الشیخ عمر البرغوثی کی انتظامی حراست میں مزید چھ ماہ کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں الرملہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

نوجوان فلسطین میں نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں: عمر البرغوثی

فلسطین کے سرکردہ مزاحمتی رہ نما عمر البرغوثی نے کہا ہے صہیونی ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے نوجوان ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ فلسطینی قوم کو اپنے دیرینہ حقوق کے حصول اور باعزت زندگی گزارنے کے حق کے لیے مسلح جدو جہد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

"عمر البرغوثی” صہیونی وحشیوں کے سامنے کھڑا کوہ گراں!

فلسطین پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدو جہد کے دوران لازوال قربانیاں دینے والوں میں غرب اردن کے البرغوثی خاندان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسماعیل ھنیہ کی عمر البرغوثی کو صہیونی جیل سے رہائی پر مبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے جماعت کے سرکردہ رہ نما الشیخ عمر البرغوثی کو صہیونی جیل سے رہائی پر مبارک پیش کی۔

شہید فلسطینی صالح البرغوثی کے والد عمر البرغوثی چار ماہ بعد رہا

اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی صالح البرغوثی کے والد عمر البرغوثی کو چار ماہ تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی اسیر اور اس کے بیٹے کی حراست میں توسیع

اسرائیل کی فوجی عدالت نے 'مسکوبیہ' حراستی مرکز میں قید 66 سالہ فلسطینی اسیرصالح البرغوثی اور ان کے بیٹے عاصف کی قید میں مزید پانچ روز کی توسیع کردی ہے۔

اسرائیل: بزرگ فلسطینی رہ نما کی انتظامی حراست سے پانچویں بار کی توسیع

فلسطین میں حقوق اسیران کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران نے بتایا ہے کہ صہیونی حکام نے اسیر فلسطینی رہ نما اور بزرگ سیاست دان عمر البرغوثی کی مدت حراست میں مسلسل پانچویں بار توسیع کر دی ہے۔