اسرائیل کو بہ طور یہودی ریاست تسلیم نہیں کریں گے:عرب سربراہ کانفرنس
بدھ-29-مارچ-2017
اردن کی میزبانی میں آج بدھ کے روز ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس سے قبل عرب وزراء خارجہ کے اجلاس میں فلسطین۔ سرائیل تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا ہے۔ عرب وزراء خارجہ کے متفقہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قضیہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے عرب ممالک کی طرف سے سنہ 2002ء کو بیروت میں پیش کردہ امن روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔