مسلسل قید تنہائی کا شکار قیدی عماد سرحان کئی بیماریوں میں مبتلا ہو گیا
بدھ-7-ستمبر-2022
اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی عماد سرحان کو مسلسل قید تنہائی میں رکھنے کی وجہ سے کی صحت تیزی سے گررہی ہے۔ فلسطینی نظر بندوں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والے کمیشن نے منگل کے روز عماد سرحان کے بارے میں بتایا ہے کہ امراض قلب میں مبتلا ہونے کے علاوہ ہائپر ٹینش کا شکار ہو چکا ہے۔ اس کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ وہیل چئیر استعمال کیے بغیر چلنا ممکن نہیں رہا ہے۔