جمعه 15/نوامبر/2024

عطا اللہ حنا

اسرائیلی اشتعال انگیزی القدس کی شخصیات کو متاثر نہیں کرے گی: عطاء اللہ

مقبوضہ بیت المقدس میں سرکردہ عیسائی مذہبی رہ نما اور سبسطیا یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے کہا ہے کہ قابض ریاست کی طرف سے بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات کے خلاف اشتعال انگیز مہمات سے یروشلم کی قومی شخصیات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

القدس کے لیےاسرائیلی منصوبے خطرناک اور پالیسیاں غلط ہیں:عطا اللہ

سبسطیہ کے یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے کہا ہے کہ القدس خاص طور پر پرانے شہر کے لیے جو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے وہ بہت خطرناک ہے

اسماعیل ھنیہ کی عیسائی پادری پر قاتلانہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سرکردہ فلسطینی عیسائی رہ نما اور القدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا پر اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیل پر سرکردہ فلسطینی عیسائی پادری کو زہر دے کرقتل کرنے کا الزام

فلسطین کے سرکردہ عیسائی پادری اور رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ بشپ عطا اللہ حنا نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے انہیں اسرائیلی فوج نے زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی تھی مگر ان کی زندگی بچ گئی اور اسرائیل کی خطرناک سازش ناکام ہوگئی ہے۔

غزہ کی مسلسل ناکہ بندی اسرائیل کی ننگی جارحیت ہے: عطا اللہ حنا

فلسطین میں مسیحی برادری کے سرکردہ رہ نما اور رومن کیتھولک چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عیساویہ کے باشندوں کی استقامت مذموم صہیونی عزائم ناکام بنا دےگی:حنا

فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس عیسائی چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا نے بیت المقدس کے علاقے عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کے صہیونی ریاست کے خلاف جذبہ استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کی استقامت اور صبرو استقلال صہیونی ریاست کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔

فلسطینی پادری نےاسرائیل کا دفاع کرنے والی عیسائی تنظیم مشکوک قرار دی

فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے ایک سرکردہ پادری بشپ عطا اللہ حنا نے امریکا میں اسرائیل کے دفاع کے لیے کام کرنےوالی ایک نام نہاد عیسائی تنظیم کو مشکوک قرار دیا ہے۔

‘فلسطینی قوم صدی کی ڈیل کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے’

فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس عیسائی چرچ کے سربراہ اور ممتاز مسیحی پادری بشپ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ امریکا کے 'صدی کی ڈیل' کے منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کی مساعی کا آغاز قوم کی صفوں میں اتحاد سے کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدی کی ڈیل کی امریکی۔ صہیونی سازش کے خلاف تمام فلسطینی قوتوں کو اپنے فروعی اختلافات بھلا کرایک صفحے پر آنا ہوگا۔

بیت المقدس شدید خطرات سے دوچار ہے: عیسائی پادری

فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری اور عیسائی برادری کے سینیر رہ نما بشپ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس شدید خطرات سے دوچار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی منظم منصوبہ بندی کے تحت القدس کو یہودیانے کی سازشوں میں مصروف ہے اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی ہے۔

مسلمان،عیسائی مل کرٹرمپ کے عزائم ناکام بنائیں گے: فلسطینی پادری

فلسطین میں قائم پیٹرچ رومن آرتھوڈوکس عیسائی فرقے کے بشپ اور سرکردہ عیسائی مذہبی رہ نما نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ’اعلان القدس‘ نہ صرف مسلمانوں پر بلکہ عیسائی دنیا کے خلاف بھی گہری سازش ہے۔