جمعه 15/نوامبر/2024

عرب اسرائیل دوستی

المنقوش کی باضابطہ برطرفی، لیبیا میں اسرائیل سے تعلقات کی سزا مزید سخت

لیبیا کی پارلیمنٹ نے عبدالحمید دبیبہ کی حکومت میں برطرف وزیر خارجہ نجلا المنقوش کی قابض اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ملاقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مراکشی رہ نما کا دورہ اسرائیل فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجرگھونپنا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رکن سامی ابو بو زہری نے کہا ہے کہ "مراکش میں مشاورتی کونسل کے اسپیکر کا قابض ریاست کے دورہے کا اعلان یروشلم کے مسئلے پر ایک وار ہے۔"

لیبی وزیرخارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات، عوام سراپا احتجاج

لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ نجلاء المنقوش کی گذشتہ ہفتے اٹلی میں اسرائیلی وزیرخارجہ سے خفیہ ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد لیبیا کے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز المنقوش کی اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کی خبر کے بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہےہیں۔

بائیکاٹ مہم نے القدس میں ’دوستی آرٹ فیسٹیول‘ ناکام بنا دیا

"اسرائیل" کے علمی اور ثقافتی بائیکاٹ کے لیے فلسطینی مہم نے منگل کے روز کہا ہے کہ آرٹ گروپس نے متبادل موسیقی کے "3 دقات" میلے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے میلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نام نہاد میلہ "اسرائیل-فلسطین ہاؤس" نےمنعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی سرپرستی اور فنڈنگ القدس میں اسرائیلی میونسپلٹی کی طرف سے کی گئی تھی۔

سوڈان کے ساتھ نارملائزیشن کے مستقبل کے حوالے سے اسرائیل پریشان

اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں ہونے والے واقعات خرطوم کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق منصوبے ختم کر سکتے ہیں۔اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں ہونے والے واقعات خرطوم کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق منصوبے ختم کر سکتے ہیں۔امریکی "Axios" ویب سائٹ نے جمعرات کو نامعلوم اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تل ابیب "فوجی کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حمدیتی) دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو استعمال کر رہا ہے۔ ان سے فوری طور پر لڑائی ختم کرنے پر زور دینا۔"اسرائیلی حکام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سوڈان میں موجودہ لڑائی "سویلین حکومت کی تشکیل کو روک دے گی اور اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے کسی بھی امکانات کو ختم کر دے گی"۔ "اسرائیلی وزارت خارجہ حالیہ برسوں میں جنرل البرھان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔اسرائیلی حکام نے کہا کہ وہ لڑائی شروع ہونے سے پہلے سوڈان میں ہونے والی بات چیت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ اس فریم ورک معاہدے کے

سعودی عرب کے’شاہد‘ پلیٹ فارم کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ

عبرانی ویب سائٹ "دی مارکر" نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ٹیلی کام کمپنی "پارٹنر" نے گذشتہ دنوں سعودی عرب کے ’شاہد‘ کے پلیٹ فارم کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا ہے۔

نیتن یاھو کے دورے سے قبل اسرائیلی وزیر کا خفیہ دارہ امارات

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ابوظبی کے ممکنہ دورے سے قبل ایک اسرائیلی وزیر نے متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے۔

رواں ماہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا پہلا اعلانیہ دورہ امارات

قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جلد ہی ابوظبی کا دورہ کرنے اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل اورعرب ممالک کی وزرائے خارجہ کانفرنس مارچ میں متوقع

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ وہ ماہ مارچ میں اسرائیل کے ساتھ ابراہم معاہدے کے عرب پارٹنرز کے ساتھ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ یہ نئی اسرائیلی حکومت اوران عرب ممالک کے درمیان پہلا باقاعدہ اعلیٰ سطح کا رابطہ ہو گا۔

مراکش:اسرائیل دوستی ختم کرنے، تعلقات رکھنے والوں کےبائیکاٹ کا مطالبہ

مراکش کی ’اتھارٹی فار دی سپورٹ آف دی نیشنز کاز‘ نے مراکش کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے عناصر محاصرہ کریں اور انہیں تمام محاذوں اور تمام شعبوں میں تعلقات معمول پر لانے سے روکیں۔