پنج شنبه 01/می/2025

عراق

حماس سے تعلق کے الزام میں عراق میں کیمیائی سائنسدان گرفتار

عراق کی سیکیورٹی فورسز نے طویل عرصے تک اسرائیلی خیفہ اداروں کی ہٹ لسٹ پر رہنے والے ایک کیمیائی سائنسدان طہ محمد الجبوری کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے تعلق اور تنظیم کی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

عراق کی تمعیر نو کے لیے 30 ارب ڈالر کے وعدے

عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد تعمیرِ نو کے لیے کویت میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں 30 ارب ڈالرز کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں جبکہ عراق نے تباہ شدہ شہری ڈھانچے اور تنصیبات کی تعمیر نو کے لیے 88 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی مانگ کی تھی۔

ایران، عراق زلزلے سے ہلاکتیں 530 ہوگئی

ایران میں امدادی کام سے وابستہ کارکنان نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے منگل کے روز سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا۔ ایران عراق سرحد پر اتوار کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک530 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

قطر کے معاشی بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں:عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ قطر کا معاشی بائیکاٹ کسی صورت میں قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ خلیجی ریاستوں کی طرف سے قطر پر محاصرہ مسلط کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

عراق میں مغویوں کی بازیابی پر خالد مشعل کی امیر قطر کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے عراق میں یرغمال قطری شہریوں کی بازیابی پر امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

موصل میں قیامت صغریٰ کا منظر،سڑکوں پر انسانی لاشوں کے انبار

عراق کے شہر موصل کے جنوبی حصے میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی موصل میں تازہ لڑائی کے دوران 500 عام شہریوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب موصل کی جوڈیشل کونسل نے شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے وحشیانہ قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نومبر میں 3600 عراقی اور الپیشمرگہ فوجی ہلاک ہوئے

عراق میں‌اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ نومبر عراقی فوج اور صوبہ کردستان کی الپشمرگہ فورسز کے لیے ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ نومبر کے دوران عراق کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیوں بالخصوص شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 3600 عراقی فوجی اور کرد فوج کے اہلکار ہلاک ہوئے۔

جنگی تباہ کاریاں: ستمبر کے دوران عراق میں 2000 ہلاک اور زخمی

اقوام متحدہ کے عراق کے لیے ہائی کمیشن’یونامی‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں جنگ کی تباہ کاریوں اور انسانی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ستمبر کا مہینا بھی عراقی عوام کے لیے مہلک ثابت ہوا اور گذشتہ ماہ کےدوران دوہزار افراد جنگ کا ایندھن بن گئے۔

عراق میں فلسطینی پناہ گزین کو پھانسی دے دی گئی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو عراقی حکام نے مسلح گروپوں میں شمولیت کے الزام میں پھانسی دے دی ہے۔

عراق: وحشیانہ بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت دسیوں افراد جاں بحق

عراق کی الانبار گورنری میں ’’القائم‘‘ کے مقام پر امریکا کی قیادت میں سرگرم اتحادی ممالک کے جنگی جہازوں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں عام شہری مارے گئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر بچے اور عورتیں ہیں۔