یکشنبه 23/مارس/2025

قطر کے معاشی بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں:عراقی وزیراعظم

جمعرات 15-جون-2017

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ قطر کا معاشی بائیکاٹ کسی صورت میں قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ خلیجی ریاستوں کی طرف سے قطر پر محاصرہ مسلط کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بغداد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے العبادی نے کہا کہ  عراق خلیجی ملکوں کےدرمیان مفاہمت کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قطرپر دباؤمیں لانے کے لیے اس پر پابندیاں عاید کرنے کی حمایت نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغداد کو بھی قطر کی بعض پالیسیوں سے اختلاف ہے مگر بغداد دوحہ پراقتصادی پابندیاں اور محاصرہ مسلط کرنے کی حمایت نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ پانچ جون کو سعودی عرب سمیت سات ملکوں نے قطر کا معاشی بائیکاٹ کردیا تھا۔ سفارتی اور اقتصادی مقاطعہ کرنے والوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، بحرین، موریتانیہ اور جزائر القمر شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی