پنج شنبه 01/می/2025

عراق

عراقی ٹینس کھلاڑیوں نے اسرائیلیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا

عراقی ٹینس فیڈریشن کے صدر ماجد العکیلی نے اعلان کیا ہے کہ 'عراق نے اپنی ٹینس ٹیم کو رومانیہ میں ہونے والی ٹینس چمپئین شپ سے واپس بلا لیا ہے۔ کیونکہ عراقی ٹیم نےاسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔' وجہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بنے ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے تعلقات کو جرم قرار دے دیا

عراقی پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے ایک قانون پاس کرنے کی تجویز منظور کی ہے جس کے بموجب اسرائیل سے تعلقات نارملائزیشن ایک قابل سزا جرم قرار پائے گا۔

مقتدیٰ الصدر کا اسرائیل سے نارملائزیشن کو’جرم‘ قرار دینے کا قانون

عراق میں الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدرنے ہفتےکے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کراسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کےعمل کو’جرم‘ قرار دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک مسودہ قانون تیار کیا ہے جسے جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کا عراق میں موساد کے دو دیگر ٹھکانوں کا انکشاف

اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب نے پڑوسی ملک عراق میں اسرائیلی موساد کے دو دیگر ہیڈ کوارٹرز کا انکشاف کیا ہے۔ ساتھ ہی پاسداران انقلاب نے ان دو ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جیسا کہ چند روز قبل اربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ہوا تھا۔

عراق میں ہفتہ القدس کی تقریبات اور سرگرمیوں کا اعلان

"عراق میں مسلم اسکالرز کی انجمن" نے القدس انٹرنیشنل ویک کے ساتھ متعدد تقریبات، سرگرمیوں اورعلما کی طرف سے خصوصی بیانات شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امداد میں تاخیر، عراق میں فلسطینی پناہ گزینوں کی احتجاج کی دھمکی

عراق میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNRWA) کی جانب سے مسلسل چار ماہ تک اپنے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی سفارت خانے سے مداخلت کرنے اور انہیں امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں نے امداد ملنے میں مزید تاخیر کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

عراق کی فلسطینی کاز کی حمایت، اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کےموقف کا اعادہ

عراقی وزارت خارجہ نے فلسطینی قوم نے نصب العین [کاز] پر اپنے مضبوط اور دیرینہ جرات مندانہ موقف کی تجدید کرتے ہوئے "اسرائیل" کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاملے کو دوٹوک الفاظ میں طور پر مسترد کر دیا۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی پر ناکام قاتلانہ حملہ

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو اتوار کی صبح بغداد میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے "ڈرون بم" کے ذریعے "قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش" کا نشانہ بنایا گیا۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقـصان نہیں پہنچا ہے۔

عراق میں اسرائیل مخالف قومی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ

عراق میں حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے مطالبے پرمبنی کانفرنس کے انعقاد کے بعد ملک کی سرکردہ سیکڑوں شخصیات نے صہیونی ریاست کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل سے دوستی کانفرنس میں شرکت کرنے والی عراقی عہدیدار برطرف

بدھ کے روزعراق کی وزات ثقافت نے ایک سرکاری خاتون عہدیدار سحر کریم الطائی کو چند روز قبل اربیل میں اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس کے انعقاد میں معاونت اور اس میں شرکت پر عہدے سے برطرف کردیا ہے۔