دوشنبه 13/ژانویه/2025

امداد میں تاخیر، عراق میں فلسطینی پناہ گزینوں کی احتجاج کی دھمکی

ہفتہ 29-جنوری-2022

عراق میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNRWA) کی جانب سے مسلسل چار ماہ تک اپنے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر احتجاج کرتے ہوئے  فلسطینی سفارت خانے سے مداخلت کرنے اور انہیں امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں نے امداد ملنے میں مزید تاخیر کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

یہ بات پناہ گزینوں کی طرف سے دارالحکومت بغداد میں فلسطینی سفارت خانے اور "عراقی فلسطینی ایسوسی ایشن” کے ذریعے پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر کو بھیجے گئے ایک خط میں سامنے آئی ہے، جس میں انھوں نے ان پر "کرائے میں” اضافے کے بعد اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی سازش کا سامنا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں نے نشاندہی کی کہ وہ مشکل حالات، کرونا وبائی مرض کی لہروں کی کثرت اور وائرس سے متاثر لوگوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اب تنہا بحرانوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

اپنے خط میں، پناہ گزینوں نے ان مشکل حالات میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے ،ان کی مدد کرنے، اور ان کو غیر معمولی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ  عراق میں فلسطینی پناہ گزینوں میں یتیم، بیوائیں اور بوڑھے امداد کےمنتظر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی