جمعه 15/نوامبر/2024

عباس

فلسطینی میڈیکل ایسوسی ایشن کاتوہین پر صدرعباس سے معافی مانگنےکا مطالبہ

فلسطینی میڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر محمود عباس کی طرف سے ڈاکٹروں کی توہین اور تضحیک پرمبنی بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے توہین آمیز بیان جاری کرنے پر صدر عباس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر محمود عباس کا الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری کا حکم

فلسطینی صدر محمود عباس نے مرکزی الیکشن کمیشن کوملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات چند ماہ کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔

روس کی نیتن یاھو اور محمود عباس ملاقات کی تجویز کا انکشاف

ایک سینیر فلسطینی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ روسی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان ماسکو میں غیر مشروط راست مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔

محمود عباس کا ڈاکٹر محمود الزھار کے بارے میں بیان ناقابل قبول:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جماعت کے مرکزی لیڈر محمود الزھار کے بارے میں صدر محمودعباس کے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا بیان مسترد کردیا ہے۔

محمودعباس کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سے ملاقات

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل بدھ کی شام سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر عباس نے ولی عہد کو فلسطینی دھڑوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح کے درمیان مصر کی ثالثی سے طے پائے مصالحتی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

’غزہ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات ختم کرنے میں کوئی جلدی نہیں‘

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ قومی حکومت کے قیام اور غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنھبالنے کےباوجود غزہ کے عوام کے خلاف اٹھائے گئے سابقہ انتقامی اقدامات ختم کرنے میں جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔ ان کے اس بیان سے فلسطینی عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مصری وفد کی آمد سے قبل اسماعیل ھنیہ اور محمود عباس میں رابطہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان مصری وفد کے دورہ غزہ سے کچھ دیر قبل ٹیلفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے مصری وفد کی آمد اور غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی کے انتظامات پر بات چیت کی۔

طویل عرصے بعد اسماعیل ھنیہ اورصدرعباس میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان طویل تعطل کے بعد ٹیلفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی میں حماس کی انتظامی کمیٹی تحلیل کیے جانے کے بعد مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔

امن مذاکرات کی بحالی، امریکی وفد کی محمود عباس سے ملاقات

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کی بحالی کے لیے فریقین کو تیار کرنے کی غرض سے امریکی حکام کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جس نے فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ کا دورہ رام اللہ، محمود عباس سے ملاقات

اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم پیر کے روز اپنی نوعیت کے ایک نادر دورے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ پہنچے۔ جہاں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔