الخلیل سے عالمی مبصرین کی بے دخلی کا اسرائیلی فیصلہ قبول نہیں : ناروے
جمعرات-31-جنوری-2019
ناروے نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں امن فوج کے دستے اور مبصرین کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ الخلیل سے عالمی دستے کو بے دخل کرنا 'اوسلو' معاہدے کی کھلی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔