جمعه 15/نوامبر/2024

طولکرم

اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، غرب اردن، القدس سے 13 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض اسرائیلی فوج کا فلسطینی رکن پارلیمان کے بیٹوں پر تشدد، ایک گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز فلسطینی رکن پارلیمان کے گھر پر چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کارروائی میں ان کے بیٹے کو گرفتار کر کے لے گے۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر طولکرم میں فلسطینی رکن پارلیمان فتحی قرعاوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا.

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے چند روز قبل زخمی ہونے والا فلسطینی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

فلسطینی دو شیزہ اور سماجی کارکن ڈیڑھ سال بعد صہیونی قید سے رہا

فلسطینی دوشیزہ اور سماجی کارکن کو اسرائیلی قید خانوں میں مسلسل ڈیڑھ سال تک پابند سلاسل ررکھے جانے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

فلسطیںیوں کے خلاف دہشت گردی کی خطرناک اسرائیلی سازش ناکام!

فلسطینی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں انتہائی خطرناک دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر صہیونیوں کی دہشت گردی کی خطرناک سازش کو ناکام بنا دی۔

غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 150 مکانوں کی تعمیر کا کام شروع

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں قائم کی گئی ’افنی حفیٹز‘ یہودی کالونی میں آباد کاروں کے لیے 150 گھروں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔

جزیرہ النقب میں فدائی حملے کی کوشش ناکام بنانے کا اسرائیلی دعویٰ

قابض اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے جزیرہ نما النقب سے ایک مشتبہ فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جو یہودی فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

طولکرم: کسانوں کا اسرائیلی رکاوٹوں کے خلاف احتجاج

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینی کسانوں نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کھیتوں تک جانے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجی ریلی منعقد کی۔

اسرائیلی فوج کی طولکرم شہر کی تلاشی کی مہم، متعدد شہری گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں آج ہفتے کےروز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا