جمعه 15/نوامبر/2024

طولکرم

القدس بریگیڈ کے کمانڈر "ابو شجاع” تین ساتھیوں سمیت شہید

اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر سمیت پانچ مزاحمت کار طولکرم کے "نور شمس" کیمپ میں ایک گھر کو صیہونیوں کی طرف سے نشانہ بنانے کے بعد شہید ہو گئے۔قابض فوج نے القدس بریگیڈز میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر محمد جبر (ابو شجاع) کو نور شمس کیمپ میں مزاحمت کاروں کےساتھ ایک مکان پر بمباری کرکےشہید کرنے کا اعلان کیا۔طولکرم کی مساجد میں بھی قائد (ابو شجاع) کا سوگ منایا گیا جو دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے بہادرانہ جھڑپ کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔اسی بمباری میں تین دیگر مزاحمتی کارکن (جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی) بھی شہید ہوئے۔ قابض فوج نے مکان کو 20 گھنٹے سے زائد محاصرے میں رکھا اور مجاھدین نے دشمن فوج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

نورشمس کیمپ پر اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ میں ریاستی دہشت گردی کے دوران کم سے کم دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

طولکرم کیمپ اور الخلیل پر قابض فوج کی جارحیت میں 8 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے طولکرم کیمپ پر صیہونی غاصب فوج کی جارحیت میں کل منگل اور گزشتہ شب سات فلسطینی شہید ہوگئے جب الخلیل میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

طولکرم میں جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ہونے والے دھماکے میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

طولکرم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

طولکرم کے جنوب مشرق میں شوفا گاوں کے قریب فلسطینی گاڑٰی پر قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

القسام بریگیڈ نے طولکرم کے قریب فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے دو جانبازوں نے طولکرم کے علاقے میں أفني حيفتس کی غیر قانونی بستی میں آباد کاروں کی کچھ کاروں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں جنگجو شہید ہو گئے ۔

طولکرم میں دستی بم حملے میں پانچ اسرائیلی فوجی زخمی، ایک کی حالت نازک

کل جمعرات کی شام کو اسرائیلی قابض فوج نے طولکرم آپریشن کے بارے میں نئی تفصیلات شائع کیں جو کل فجر کے وقت طولکرم کیمپ کے داخلی دروازے پر کیا گیا جس کے دوران 5 فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت شدید خطرے میں ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی شہید

صیہونی قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عباس ملیشیا نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

کل بدھ کو فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کیمپ میں رکاوٹیں ہٹانےپر اعتراض کرنے والے نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کی بربریت، 18 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا گیا

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ پر آج جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کےتازہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا قتل عام ہمیں آزادی کی جدو جہد سے نہیں روک سکتا۔