شنبه 16/نوامبر/2024

طوفان الاقصیٰ

ایرانی وزیرخارجہ کی اسماعیل ھنیہ سےملاقات،طوفان الاقصیٰ پر بات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

غزہ میں فدائی حملے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی

غزہ کی پٹی قابض صہیونی فوج کے خلاف فدائی حملے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔

رفح میں مجاھدین کی کارروائی میں افسران سمیت8 صہیونی فوجی ہلاک

غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں ایک فوجی گاڑی پر فلسطینی مجاھدین کے حملے کے نتیجے میں ہفتے کی صبح کم سے کم 8اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سینیر آرمی افسران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ ڈیژن کمانڈر نےشکست تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دےدیا

اسرائیلی فوج میں غزہ ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایوی روزن فیلڈ نے غزہ کے اطراف اسرائیلی بستیوں کے تحفظ کے اپنی زندگی کے مشن میں ناکام ہونے کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور فوج سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔ القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کر غزہ کے اطراف کی بستیوں پر حملہ کرکے 1100 سے زیادہ افراد کو ہلاک اور اڑھائی سو کو یرغمال بنا لیا تھا۔

7 اکتوبر کو اسرائیلی ناکامی "بہت بھاری بوجھ” ہے:آوی دیختر

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ‘شین بیت‘ کے سابق سربراہ آوی دیختر نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے کی توقع میں اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی کو "انتہائی بھاری بوجھ" ہے۔

اسرائیل جارحیت روکنے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز نے ثالث ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت مستقل طور پر روکنے، غزہ کی پٹی سے قابض فوج کے جامع انخلاء، محاصرہ ختم کرنے، تعمیر نواور قیدیوں کے تبادلے کےباوقار معاہدے کے اصولی مطالبات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ترکیہ صہیونیوں سے ہماری جنگ میں 100 سال سے موجود ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ترکیہ 100 سال سے زائد عرصے سے ہمارے اور صہیونیوں کے درمیان جاری محاذ آرائی اور آزادی کی جنگ میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ہمیشہ فلسطینی قوم کی حمایت میں اپنے مالوں اور جانوں سے حفاظت اور مدد کی ہے مرمرہ جہاز کا واقعہ اس کی زندہ مثال ہے جس میں 2010ء کو غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا گیا جس میں نو ترک شہری شہید ہوگئے تھے۔

القسام نےاسرائیلی بریگیڈ کمانڈر کی گرفتاری کوکیوں مخفی رکھا؟

فلسطین کےعسکری اور تزویراتی ماہر کرنل حاتم کریم الفالحی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی غزہ ڈویژن میں اسرائیلی فوج کے سدرن بریگیڈ کے کمانڈر اساو حمامی کی قیدیوں میں موجودگی کا اعلان کرنے میں تاخیر پر اپنی رائے دی ہے۔ حمامی کوالقسام بریگیڈز نےگذشتہ 7 اکتوبر سے زخمی حالت میں قید کیا تھا۔

حماس پرسات اکتوبرکو جنسی تشدد کے الزامات جھوٹ ہیں:اے پی

برطانوی خبر رساں ادارے’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ نے انکشاف کیا یے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے حملے کے دوران مزاحمت کاروں پر جنسی تشدد کا الزام بے بنیاد ہے جس میں کوئی صداقت نہیںْ

حماس نے مزاحمت کو بدنام کرنے لیےنشرکی گئی جعلی ویڈیو مسترد کردی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ صیہونی قابض دشمن کی طرف سے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے معرکے کے دوران خواتین فوجیوں کی گرفتاری کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ نشر کیا گیا ہے جو سراسر جعلی اور من گھڑت ہے۔ اس ویڈیو کا مطلب دنیا بھرمیں تنہا ہوتی صہیونی ریاست کی ساکھ بحال کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی شناخت اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔