جمعه 15/نوامبر/2024

طوفان الاقصیٰ

اسرائیلی غارت گری جاری۔غزہ میں 78 بچوں اور 41 خواتین سمیت 413 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 413 شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں میں 78 بچے اور 41 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیل کو اپنی انٹیلی جنس کی اب تک کی سب سے بڑی رسوائی کا سامنا

برطانوی اور امریکی اخبارات نے القسام بریگیڈز کی طرف سے صہیونی فوج پر کیے گئے حملے کو جسے انھوں نےطوفان الاقصیٰ کا نام دیا کو قابض ریاست میں فوج، سکیورٹی اور انٹیلی جنس اسٹیبلشمنٹ کی بری طرح کی ناکامی قرار دیا ہے۔

دشمن کی طاقت کا گھمنڈ چند منٹوں میں خاک میں ملا دیا: سماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہ نما اسماعیل ہنیہ نے ہفتے کے روز اسرائیل پر حماس کے بڑے راکٹ حملے کے بعد کہا ہے کہ، جنگ صہیونیت کےقلب میں داخل ہو چکی ہے۔

طوفان الاقصیٰ‘ کے دوران اب تک 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے شروع کیے گئے فوجی حملوں کے آغاز سے اب تک تقریباً 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کے سینیر افسر پکڑ لیے ہیں: العاروری

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یا یہاں کے مطالبات کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہم مظلوم قوم ہیں جنہیں قابض دشمن سے آزادی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔

غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر مسلم دنیا کا ملا جلا ردعمل

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملوں اور اسرائیل کے جوابی حملوں کے تناظر میں دنیا بھر سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسلامی دنیا نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔

"کاغذی شیر” ٹوٹ رہا ہے: ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی کاغذی شیر بکھر رہا ہے۔