جمعه 15/نوامبر/2024

طوفان الاقصیٰ

امریکا نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کا سرپرست ہے:اسلامی جہاد

اسلامی جہاد نے امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے نفرت انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور اسرائیلی ریاست کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا پوری دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔

94 فی صد صہیونیوں نے ناکامی کی تمام ذمہ داری حکومت پر عاید کردی

اسرائیل میں کیے گئے تازہ ترین سروے میں غزہ کے سرورق میں فوجی مقامات اور بستیوں پر گذشتہ ہفتے کی صبح القسام بریگیڈز کے ذریعہ ہونے والے حملے کو پسپا کرنے میں تباہ کن ناکامی کے بعد قابض حکومت اور سکیورٹی اداروں پر عوامی میں عدم اطمینان ظاہر کیا گیا ہے۔

غزہ کے اطراف کے علاقے اب پہلے جیسے نہیں رہیں گے: تجزیہ کار

فلسطینی دانشور اور تجزیہ نگار عواد ابو عواد جو اسرائیلی امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے غزہ کے اطراف میں کیے گئے حالیہ حملے کے بعد یہ علاقے اب پہلے کی طرح نہیں رہیں گے۔

مسئلہ فلسطین آج شروع نہیں ہوا ۔۔ ہمارے حملے قومی غصے کا اظہار ہیں

اسرائیل پر طوفان الاقصی نام سے جاری حملوں کے روح رواں محمد ضیف نے کہا ہے قابض اسرائیل نے فلسطین کے عام شہریوں کا سینکڑوں بار قتل عام کیا ہے ۔آج اسی وجہ سے طوفان الاقصی ہمارے قومی غصے کا اظہار ہے اور ہمارے جنگجو اسی سبب اب پھٹ پڑے ہیں۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن، فلسطینی شہداء کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1100 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں326 بچے اور 171خواتین شامل ہیں۔

وحشی دشمن کی اللہ کےگھروں کے خلاف جنگ، غزہ میں20 مساجد شہید

صیہونی قابض فوج نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران بیس سے زائد مساجد کو شہید کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سےشہید ہونے والے 60 فیصد خواتین اور بچے ہیں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے کل بدھ کو اعلان کیا ہے کہ پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تقریباً 60 فیصد زخمی خواتین اور بچوں میں شہید ہوئے۔

غزہ پر صہیونی بمباری میں طبی عملے کے 4 کارکن شہید

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں چار پیرامیڈیکس شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں ایک ایمبولینس گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ہنیہ کا شیخ الازھر کی طرف سے اسرائیلی جرائم کی مذمت کا خیر مقدم

کل بدھ کی شام اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ پر صہیونی جارحیت کے بارے میں الازہر کے باوقار موقف کو سراہا۔

جنگ کے خاتمے تک دشمن کے قیدیوں پر بات نہیں کریں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ہم نے ان تمام فریقوں کو مطلع کیا جنہوں نے مزاحمتی قیدیوں کے بارے میں ہم سے رابطہ کیا تھا کہ یہ معاملہ جنگ کے خاتمے سے پہلے نہیں کھولیں گے۔ دشمن کے قیدیوں کو مفت میں نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ ان کی قیمت وصول کی جائے گی۔ انہیں اپنے قیدیوں کے بدلے میں ہی رہا کیا جا سکتا ہے۔