جمعه 15/نوامبر/2024

طوفان الاقصیٰ

اسرائیل کا القسام بریگیڈ کی طرف سے طیارے پر راکٹ حملے کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں کی طرف سے فائر کیے گئے ٹینک شکن میزائل سے فضائیہ کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

طوفان الاقصیٰ جاری، 1500 صہیونی ہلاک، مزاحمت کےمخصوص حملے

فلسطین میں مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن طوفان الاقصیٰ آج اتوار کو نویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔ اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹ باری جاری ہے۔

ڈگمگاتی صہیونی ریاست امریکی بیساکھیوں پر کھڑی ہے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنی بدترین دور سے گذر رہی ہے۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صہیونی ریاست صرف امریکی سہارے پر کھڑی ہے۔

سفاک اسرائیلی فوج نے غزہ میں قیامت ڈھا دی۔ چند گھنٹوں میں 324 شہید

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ علاقے میں صیہونی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 126 بچوں اور 88 خواتین سمیت 324 شہری شہید کیے گئے ہیں جب کہ اس دوران 1788 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں نقل مکانی کرنے والے قافلے پر اسرئیلی بربریت70 شہید،200 زخمی

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دشمن نے نقل مکانی کر نےوالوں کو دھوکہ دے کران پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 شہری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ قابض فوج نے ان لوگوں کے خلاف جو گھناؤنا قتل عام کیا۔ پہلے انہیں وہاں سے جانے کو کہا اس کے بعد ان کے قافلے کو بمباری سے نشاہ بنا کر نہتے لوگوں کا قتل عام کیا۔

اسرائیل کے ہاتھوں بدترین نسل کشی، 614،بچوں،370 خواتین سمیت 1900 شہید

گذشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1900 تک پہنچ گئی ہے جن میں 614 بچے اور 370 خواتین شامل ہیں۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی فوج کےتیسرے کرنل کی ہلاکت

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ ہفتے سے القسام بریگیڈز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران اپنے ایک اعلیٰ افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ وہ تیسرا کرنل ہے جسے اسرائیل نے جنگ میں کھویا ہے۔

غزہ کے باشندوں کی اجتماعی نسل کشی کی جا رہی ہے: یو این عہدیدار

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیس نے کہا ہے کہ محصور غزہ کی پٹی کی آبادی کا ایک بڑا حصہ تباہی کا شکار ہے اور انہیں اسرائیل کی طرف سے اجتماعی نسل کشی کا سامنا ہے۔

غزہ پر حملوں میں کم از کم 13 یرغمالی ہلاک ہو گئے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے جمعہ کو کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کی شمالی پٹی میں کم از کم 13 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالی ہلاک ہو گئے ہیں۔

طوفان الاقصیٰ کا 7واں دن، 1300 صہیونی جھنم واصل،1537 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1537فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں500 بچے اور 260 خواتین شامل ہیں۔ دوسری طرف طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فلسطینیوں کی کاررروائیوں میں 1300 صہیونی ہلاک اور 3 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔