چهارشنبه 30/آوریل/2025

طالبان

اسرائیلی حملے میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی عالمی سطح پر مذمت

ترکیہ نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس حملے کا مقصد غزہ میں جنگ کو علاقائی سطح پر پھیلانا ہے۔‘

ھنیہ کا افغان وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ جنگ پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ غزہ کی پٹی میں جاری طوفان الاقصیٰ معرکے کے اثرات کے تناظر میں مجموعی سیاسی اور میدان جنگ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

طالبان کی فتح نے ثابت کیا کہ قابض کے مقدر میں زوال ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان کی فتح مسلم امہ کی طاقت اور اس کی ثابت قدمی کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

طالبان کا افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان

افغانستان میں طالبان نے اپنی نئی حکومت کا اعلان کردیا ہے۔ملّا محمد حسن اخوند وزیراعظم اور نئی کابینہ کے سربراہ ہوں گے۔طالبان کے سربراہ ملّا ہبۃ اللہ سپریم کمانڈر ،امیرالمومین اور نئی حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔

طالبان ترجمان کی اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے کی تردید

تحریک طالبان کے قطر میں موجود ترجمان سہیل شاہین نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی چینل ’کے اے این‘ کو انٹرویو دیا تھا۔

طالبان سے معاہدے کے بعد امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی شروع

امریکا نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے فوج کا انخلاء شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے۔

کابل میں بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان کے صوبے زابل میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے۔

کابل: طالبان کے حملے میں 18 افراد ہلاک،100 سے زاید زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 100 سے زاید زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان طالبان کی مذاکرات کے لیے امریکی فوج کی واپسی کی شرط

افغان طالبان نے کہا ہےکہ وہ افغان حکومت کے ساتھ صرف اس صورت میں مذاکرات کریں‌ گے کی امریکا افغانستان سے نکل جانے کا اعلان کرے۔