اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، معذور فلسطینی شہید، پانچ مظاہرین زخمی
ہفتہ-27-اگست-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معذور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی شہری کی شہادت کے خلاف عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ صہیونی فورسز نے پرامن اور نہتے مظاہرین پر بھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔