جمعه 15/نوامبر/2024

صنعاء

یمن میں امریکی-برطانوی جارحیت کے نتیجے میں 16 افراد شہید

یمن کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب امریکی اور برطانوی طیاروں سے کی گئی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم سولہ افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

صنعاء سمیت شمالی یمن امریکی وبرطانوی افواج کے حملوں سے لرز اٹھے

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثی ملیشیا کے 36 اہداف پر حملے کیے ہیں۔

صنعا میں حماس کے دفتر میں اسلامی جہاد کے وفد کی آمد

اسلامی جہاد کے ایک وفد نے گذشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے دفتر کا دورہ کیا جہاں حماس کے قائم مقام مندوب معاذ ابو شمالہ نے صنعاء میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے احمد برکہ اور ان کے ہمراہ وفد کا صنعاء میں تحریک کے دفتر میں استقبال کیا۔

یوم القدس کی مناسبت سے صنعاء میں عظیم الشان ملین مارچ

کل جمعہ کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے یمن کے دارالحکومت صنعا کی نارتھ سکسٹیتھ اسٹریٹ پر ایک عوامی جلوس نکالا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ یہ مارچ یوم القدس کے حوالے سے پوری اسلامی اور عرب دنیا میں نکالے جانے والےجلوسوں میں سب سے بڑا جلوس قرار دیا جاتا ہے۔

صنعاء میں حماس کے زیراہتمام الشیخ محمد صیام کی وفات پر تعزیتی کیمپ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے زیراہتمام یمن کےدارالحکومت صنعاء میں قبلہ اول کے سابق امام و خطیب الشیخ محمد صیام کی وفات پر تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں مقامی شہریوں اوراہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فوت ہونے والے ممتاز فلسطینی عالم دین ڈاکٹر محمد صیام کی خدمات کو سراہا۔