چهارشنبه 19/مارس/2025

یمن میں امریکی-برطانوی جارحیت کے نتیجے میں 16 افراد شہید

جمعہ 31-مئی-2024

یمن کے مختلفعلاقوں میں گذشتہ شب امریکی اور برطانوی طیاروں سے کی گئی جارحیت کے نتیجے میں کمسے کم سولہ افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن میں مزاحمتیتنظیم انصار اللہ کے ترجمان المسیرۃ ٹیلی ویژن نے جمعہ کو کہا کہ یمن کے صوبہ الحدیدہپر امریکی اور برطانوی حملوں میں 16 افرادشہید اور 35 زخمی ہو گئے۔

ٹی وی چینل نےاطلاع دی ہے کہ حملوں میں حدیدہ کے الحوک ضلع اور الصلیف کی بندرگاہ میں ریڈیو کیایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی اوربرطانوی افواج نے کہا کہ مزاحمتی تنظیم کو بحیرۂ احمر میں جہاز رانی میں مزید خللپیدا کرنے سے روکنے کی کوششوں میں انہوں نے جمعرات کو یمن میں حوثی اہداف کے خلافحملے کیے۔

قبل ازیں امریکیسینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے حوثیوںکے زیرِ قبضہ علاقوں میں 13 اہداف کو نشانہ بنایا۔

برطانوی وزارتِدفاع نے کہا کہ مشترکہ کارروائی میں بحیرۂ احمر کے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں تینمقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں اس کے مطابق ڈرون اور زمین سے فضا میں مار کرنےوالے ہتھیار موجود تھے۔

الحدیدہ گورنریکے فرسٹ انڈر سیکریٹری احمد البشری نے آج صبح المسیرہ ٹی وی کو ایک بیان میں وضاحتکی کہ الحدیدہ پر جارحیت کے نتیجے میں 16 شہید اور 34 سے زائد زخمی ہوئے، جن میںسے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ الحدیدہ ریڈیو کی عمارت اور الصلیف بندرگاہ میں متعددشہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی