جمعه 15/نوامبر/2024

صحافیوں کے خلاف تشدد

’یو این‘ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں پر حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ نے غرب اردن میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو ہراساں کیے جانے اور انہیں خوف زدہ کرنے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جنین میں اسرائیلی دہشت گردی میں بچی شہید، دو صحافی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں واقع قصبے کفر دان پر قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے آج منگل کے روز ایک فلسطینی بچی شہید اور دو صحافی زخمی ہو گئے۔

خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی شہید

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں ایک اور صحافی محمد عیسیٰ ابو سعدہ شہید ہو گئے۔ انہیں غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں واقع علاقے "الزینۃ" میں ان کے خاندان کے گھر کے آس پاس کے علاقےپر بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔

صحافیوں کا بہیمانہ قتل اسرائیل کا بہیمانہ جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کل بدھ کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جان بوجھ کر دو سینیر صحافیوں الجزیرہ کے نامہ نگار اسماعیل الغول اور ان کے ساتھ کیمرہ مین رامی الریفی کو نشانہ بنا کر شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں سینیر صحافی اور محقق حیدر المصدر شہید

فلسطین کے سینیر میڈیا ایکٹیوسٹ اور سیاسی محقق حیدر المصدر شہید ہو گئے۔ انہیں اسرائیلی قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں الاقصی شہداء ہسپتال میں صحافیوں کے خیمے پر اسرائیلی بمباری کرکے شہید کیا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید صحافیوں کی تعداد 160 ہو گئی

گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران صحافی محمد مشمش شہیود ہوگئے جس کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔

قابض فوج نے نابلس سےسینیر خاتون صحافی کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین کی سینیر خاتون صحافی راشا حرزاللہ کو مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی سے ملاقات کے لیے بلانے کے بعد گرفتار کر لیا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں صحافی حائل النجارخاندان سمیت شہید

کل بدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں البلد روڈ پر واقع مکان پر بمباری کے نتیجے میں صحافی حائل النجار اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہوگئے۔

غزہ میں صحافیوں کی شہادتوں پر یواین سیکرٹری جنرل کا صدمے کا اظہار

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی جاری جارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی اموات پر وہ حیران ہیں اور انہیں اس پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

غزہ میں ایک اور صحافی شہید، شہید صحافیوں کی تعداد 141 ہوگئی

کل جمعرات کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں صحافی محمد بسام الجمل کی شہادت کے بعد غزہ میں گذشتہ سات اکتوبر کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔