سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں سینیر صحافی اور محقق حیدر المصدر شہید

پیر 22-جولائی-2024

فلسطین کے سینیر میڈیاایکٹیوسٹ اور سیاسی محقق حیدر المصدر شہید ہو گئے۔ انہیں اسرائیلی قابض فوج نے وسطیغزہ کی پٹی میں دیر البلح میں الاقصی شہداء ہسپتال میں صحافیوں کے خیمے پر اسرائیلیبمباری کرکے شہید کیا۔

فلسطینی میڈیا فورم نےمیڈیا المصدر کی شہادت پر گہرے رنجم وغمکا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی اور سوچا سمجھا قتل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم میڈیاکے کارکن اور سیاسی محقق حیدر المصدر کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے تمام خطرات اور اسرائیلی بربریت کے باوجود حیدر المصدر نے اپنی پیشہوارانہ ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔ آخر کار وہ فلسطینی میڈیا تحریک کے شہداء کےکاروان میں شامل ہوگئے۔ حیدر المصدر کی شہادت کے بعد گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ میںجاری اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ قتل عام کے باعث شہید ہونے والے صحافیوں کیتعداد 163 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نےسینیر صحافی اور سیاسی محقق حیدر المصدر کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین نےصحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت سے متعلقہ اداروں سے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کرتےہوئےہا کہ فلسطینی صحافیوں کو اسرائیلی نشانہ بنانےکے خلاف عالمی صحافتی ادارےفوری حرکت میں آئیں اور صحافیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی