بیت المقدس کے100 فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی کی صہیونی سازش
منگل-13-نومبر-2018
اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرکے نواحی علاقے الشیخ جراح سے 100 فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس ضمن میں اسرائیل کی سپریم کورٹ میں ایک کیس بھی زیرسماعت ہے جس میں عدالت عن قریب الشیخ جراح کے ان فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ سنا سکتی ہے۔