جمعه 15/نوامبر/2024

شہید فلسطینی

القسام کا حوارہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسا شہداء بریگیڈز نے جنین کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ شہدا منگل کی شام کو جنین کیمپ میں استقامت اور مزاحمت کے قلعے میں دشمن کے خلاف لڑتےہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

شہید فلسطینی بچہ سپرد خاک، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں منگل کے روز شہید ہونے والے 16 سالہ بچے احمد امجد شحادہ کوکل بدھ کے روز اس کے آبائی شہر نابلس میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید تمیمی کی مدد کرنے کے الزام میں 3 فلسطینیوں پر فرد جرم عاید

عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پبلک پراسیکیوشن نے 3 فلسطینیوں کے خلاف فرد جرم دائر کی ہےجن پر مبینہ طور پر شہید عدی التمیمی کی مدد کرنے کا الزام ہے۔عدی کو 8 اکتوبر کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط چیک پوائنٹپرایک کارروائی کے بعد شہید کیا گیا تھا جس میں تمیمی کے حملے میں ایک اسرائیلی خاتون اہلکار ہلاک ہوگئی تھی۔

شہید تمیمی کے بینرز ہٹانےکے لیے اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائی

قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور وہاں پرشہید فلسطینی نوجوان مزاحمت کارعدی تمیمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر اتار پھینکے

شہیدعدی تمیمی فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں: ھشام قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رُکن ہشام قاسم نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدی ہزاروں فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

قابض صہیونی فوج نے نابلس میں اورما پہاڑ پر فلسطینی کو شہید کر دیا

قابض صہیونی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں اورما پہاڑ پر پر امن مظاہرین پر ہلہ بولا جسمیں ایک فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ شدید زخمی ہوئے۔

یہودی آباد کار نے معمر فلسطینی اپنی گاڑی تلے روند کر شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں بدھ کی شام ایک یہودی شرپسند نے اپنی کار کی ٹکر سے ایک معمر فلسطینی کچل دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

نہتے اور معصوم فلسطینی کے قاتل اسرائیلی فوجی کے دفاع کے لیے ابلاغی مہم

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے ان دنوں ایک نئی مہم شروع کی ہے جس میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کے قتل میں ملوث اسرائیلی فوجی کی جان بچانے کے لیے یہودیوں کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔