کم سن فلسطینی شہیدہ کے آخری دیدار کے لیے عوام کا جم غفیر
پیر-22-مئی-2017
اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے اور دو ماہ تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرنے والی 16 سالہ فلسطینی بچی فاطمہ جبرل طقاطقہ کو گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں سپرد خاک کردیا گیا۔ کم عمر فلسطینی شہیدہ کے آخری دیدار، جنازے اور تدفین میں شرکت کے لیے عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔