جمعه 15/نوامبر/2024

شہدا

حزب اللہ کا دو فوجی کمانڈروں سمیت 13 مجاھدین کی شہادت پر سوگ کا اعلان

لبنانی حزب اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے فوجی کمانڈر احمد وھبی اور ابراہیم عقیل سمیت 13 دیگرمجاھدین کی شہادت کے بعد ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں شہید ہونے والے غزہ کے پانچ قیدیوں کی شناخت ہو گئی

فلسطین میں قیدیوں کے اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے پانچ نئے قیدیوں کے نام مشتہر کیے ہیں جو صہیونی جیلوں میں شہید ہو گئے تھے۔

قابض اسرائیلی فوج کا حملہ، 9 فلسطینی شہید، 20زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے جنین پر حملہ کردیا اور جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ جھڑپوں میں 9 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں مزید دو فلسطینی شہید، تین زخمی

اسرائیلی قابض فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین فلسطینی شہری شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔

شہید احمد اور عبدالرحمان ہمارے ہیرو ہیں ، قابل فخر ہیں۔ حماس

حماس نے مغربی کنارے کے علاقے کی ایک چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجی افسرکی ہلاکت کو ایک پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجی اپنی ہر ہر چیک پوسٹ اور چوراہے پر ہمارے مجاہدین کے نشانے پر ہوں گے۔ تاکہ اسرائیلی قابض فوج اور قابض اتھارٹی کو مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدس مقامات کے خلاف کارروائیوں کی سزا دی جا سکے۔

’شہداء کا خون، مزاحمت کاروں کی گولیاں فلسطین کی آزادی کا راستہ ہیں‘

فلسطین میں عیسائی اوراسلامی مقدسات کے دفاع کی کمیٹی کے رُکن فادر مینوئل مسلم نے اپنی سرزمین اور مقدسات کے دفاع اور اپنے پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے فلسطینی عوام کی قربانیوں کی تعریف کی۔

رواں سال کے دوران جنین شہر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں20 فلسطینی شہید

کل ہفتے کو فلسطین کے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں امجد الفائد شہید ہوگئے جس کے بعد رواں سال اس شہر میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔

گذشتہ ہفتے 4 فلسطینی شہید، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

گذشتہ ہفتے قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران چار فلسطینی شہید ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوا۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید

بیت المقدس میں قابض صیہونی فوج نے کل اتوار کو مختلف مقامات پر ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں قابض فوج کی طرف سے دو خواتین کو شہید کئے جانے کے بعد بیت لحم میں 21 سالہ محمد علی غنیم کو شہید کردیا گیا۔

فلسطینی تنظیموں کا شہدا کا بدلہ لینے کا اعلان، اتھارٹی کو بھی وارننگ

کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے بعد فلسطینی قوم کی نمائندہ قوتوں نے صہیونی ریاست کا ہر سطح پر بائیکاٹ کرنے اوراسرائیل کے ساتھ ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔