پنج شنبه 01/می/2025

شہدا کے جسد خاکی

اسرائیل شہداء کی باقیات کی شناخت کا تعین کرنے کا پابند ہے:یورومیڈ

انسانی حقوق کی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے درجنوں فلسطینی شہداء کی تدفین ان کی شناخت ظاہر کرنے اور ان کی شہادت کے حالات کو ظاہر کرنے کے لیے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کا شہدائے قباطیہ کی بے حرمتی کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ میں قابض اسرائیلی فوج کے فوجیوں کی جانب سے تین فلسطینیوں کی لاشوں کی بےحرمتی کے مجرمانہ واقعے کی ’شفاف تحقیقات‘ اور ذمہ داروں سے باز پرس کا مطالبہ کیا ہے۔

سالہا سال سے اسرائیلی قید میں فلسطینیوں کی لاشوں کی رہائی کے لیے ریلی

اسرائیلی قابض اتھارٹی سے اپنے پیاروں کی لاشوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے فلسطینی خاندانوں نے رام اللہ میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ اسرائیلی قابض اتھارٹی فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو حراست میں رکھنے کی روایت کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہے۔

نو فلسطینی شہدا کے جسد خاکی بدستور اسرائیلی فوج کی تحویل میں

فلسطینی اسیران کلب کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام اسیران تحریک کے نو شہداء کی لاشوں کو حراست میں لیے ہوئے ہیں۔

شہید فلسطینی بچےکا جسد خاکی تین ماہ بعد اس کے خاندان کے حوالے

قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر شہید کیے گئے ایک 16 سالہ فلسطینی بچے کا جسد خاکی تین ماہ تک تحویل میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز اس کے ورثاء کے حوالے کیا۔ شہید کو اس کے آبائی علاقے رفح میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید فلسطینی کا جسد خاکی 3 ہفتے بعد ورثاء کو دینے کا فیصلہ

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 3 ہفتے قبل شہید کیے گئے فلسطینی یاسین السرادیح کا جسد خاکی 72 گھنٹےمیں اس کے ورثاء کےحوالے کردیا جائے گا۔

اسرائیل فلسطینی شہداء کے جسد خاکی روکنے کا مجاز نہیں:عدالت

اسرائیلی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو دینے کی یقین دہانی

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی خفیہ قبرستانوں میں رکھنے کی کسی بھی تجویز کے خلاف عدالت کو قائل کرے گا کہ وہ ان شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ صادر کرے۔

’جنین کے 30 شہداء کے جسد خاکی صہیونی سردخانوں میں بند‘

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 30 شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کی تحویل میں بدستور سرد خانوں میں پڑے ہیں۔ دوسری جانب شہداء کے ورثاء اپنے پیاروں کے جسد خاکی واپس کرنے کے لیے مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

شہداء کے ’جسد خاکی واپسی کیس‘ کی ستمبرمیں سماعت کا فیصلہ

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تحویل میں موجود فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی واپسی کے بارے میں دی گئی درخواست پر اسرائیلی سپریم کورٹ آئندہ ستمبر میں سماعت شروع کرے گی۔