سه شنبه 03/دسامبر/2024

اقوام متحدہ کا شہدائے قباطیہ کی بے حرمتی کی تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 21-ستمبر-2024

اقوام متحدہ نےشمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ میں قابض اسرائیلی فوج کے فوجیوں کی جانبسے تین فلسطینیوں کی لاشوں کی بےحرمتی کے مجرمانہ واقعے کی ’شفاف تحقیقات‘ اور ذمہداروں سے باز پرس کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ "وہ ویڈیو جس میں اسرائیلی فوجیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھت سے لاشیںپھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ گھناؤنا اور غیر انسانی ہے”۔

 

انہوں نے گذشتہجمعرات کو پیش آنے والے واقعے کی "شفاف تحقیقات” کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کا کہ اس مجرمانہواقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔

 

قباطیہ کے شہریوںنے دستاویزی بیان میں بتایا کہ قابض فوجیوں نے اسی دن کی صبح سے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعدقباطیہ میں ایک مکان کی چھت سے تین فلسطینی شہداء کی لاشیں پھینکیں۔ انہیں چھت پرایک میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

 

عینی شاہدین نےمزید کہا کہ اس کے بعد قابض فوج کا بلڈوزر نوکدار دانتوں والی لوہے کی کرین کے ذریعےلاشوں کو لے گیا۔

 

شہداء کی لاشوںکی اس بے رحمی کے ساتھ تون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلیں جسکے بعد عالمی سطح پر قابض فوج پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی