فلسطینی شہدا اور اسیران کے بچے تعلیم میں دوسروں سے آگے کیوں؟
منگل-14-جولائی-2020
حال ہی میں فلسطین میں میٹرک کےسالانہ امتحانات کا اعلان کیا گیا تو امتحان میں کامیاب ہونے والوں کا تناسب اگرچہ سو فی صد نہیں تھا مگر تسلی بخش ضرور رہا ہے۔ ان امتحانات کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان میں کامیاب ہونےوالوں اور اعلیٰ نمبروں کے ساتھ پوزیشن حاصل کرنے والوں میں فلسطینی شہیدوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بچے زیادہ تھے۔