جمعه 15/نوامبر/2024

شاہ عبداللہ دوم

غزہ میں حالیہ جنگ سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے:شاہ عبداللہ

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ وسط مئی 2021ء میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جنگ سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

شاہ عبداللہ کا اسرائیل کو دیے گئے علاقوں پراپنی خودمختاری کا اعلان

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اسرائیل کو پٹے پر دیے گئے دو قطعاتِ اراضی پر اپنی مکمل ’’خود مختاری‘‘ کا اعلان کردیا ہے۔اردن نے اسرائیل کو یہ اراضی دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ تاریخی امن معاہدے کے تحت پچیس سال کے لیے لیز پر دی تھی۔

اردنی فرمانروا کا فلسطین سے متعلق موقف قابل تحسین ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے امریکا کے ایک ٹی وی چینل کودیے گئے انٹرویو کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پرکھل کربات کی ہے۔

بیت المقدس کی شناخت مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے: شاہ عبداللہ دوم

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ بیت المقدس کا تاریخی، عرب اور اسلامی تشخص مٹانے کی منظم سازش کی جا رہی ہے۔ اردن ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔

نیتن یاھو۔ شاہ عبداللہ ملاقات اور امریکی حکام کا دورہ مشرق وسطیٰ!

تین روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اردن کا مختصر دورہ کیا اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ چار سال کے وقفے سے ہونے والی ملاقات ہے۔ جبکہ ایک سال پیشتر دونوں ملک ایک سنگین سفارتی تنازع میں الجھے جس کے بعد اردن نے اپنے ہاں متعین اسرائیل کی خاتون سفیر عینات شلائن اور اس کے عملے کو ملک سے نکال دیا تھا۔ کئی ماہ کے تعطل کے بعد چند ماہ قبل دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔

’امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی سے خطے کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے‘

اُردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے خبردارکیا ہے کہ امریکا اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی کوششوں سے باز رہے کیونکہ اس کے خطے کی سلامتی پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔