اسرائیلی فوج کا غزہ میں رہائشی آبادی میں قتل عام
پیر-17-مئی-2021
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جاری فوجی کارروائی کے دوران کل اتوار کو شاہراہ الوحدہ پر موجود فلسطینیوں کی رہائشی کالونی کو تباہ کن بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42فلسطینی شہید اور 50 سے زاید زخمی ہوگئے۔ درجنوں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں زندہ نکالنے کی کوشش جاری ہیں۔