چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام پر اسرائیلی حملہ

حماس کی شام پر اسرائیلی بمباری اورمیزائل حملوں کی شدید مذمت

اتوار کی شام اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان نے مسلمان امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ موقف اپنائے۔ انہوں نے شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی۔

اسرائیلی فضائیہ کا شام میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا حملہ

اسرائیل کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے شام میں القنیطرہ اور تل احمر کے علاقوں میں بشار کی فوج اور ایران کے زیر انتظام متعدد عسکری ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

مشرقی حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

شام کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب ’اسرائیل‘ کے جنگی طیاروں نے حلب کے مشرق میں النیرب ہوائی اڈے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کونقصان پہنچا ہے۔

شام میں جوہری پلانٹ پر حملہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ناکامی کا ثبوت

اسرائیلی فوج نے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ سنہ 2007ء میں شام کے شہر دیر الزور میں شام کی ایک ایٹمی تنصیب پر بمباری اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ تھی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام میں ’القنیطرہ‘ میں بمباری

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جمعہ کے روز شام سے مقبوضہ وادی گولان میں داغے گئے راکٹ کے جواب میں شام میں سرکاری فوج کی تنصیبات کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔